شہباز شریف کا دورہ کراچی:سابق صدرممنون حسین، حروں کے روحانی رہنما سید سبغت اللہ شاہ پیر پگاڑا، سابق گورنر سندھ ممتاز بھٹومرحوم اور سندھ کے قوم پرست رہنما امیر حیدر شاہ مرحوم کی رہائش گاہوں پر گئے اورفاتحہ خوانی کی
ممنون حسین ایک باکمال شخص اور پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے۔ ملک و قوم، جمہوریت اور پارٹی کے لئے ان کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی:شہباز شریف
اتوار 29 اگست 2021 00:13
(جاری ہے)
ملک و قوم، جمہوریت اور پارٹی کے لئے ان کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔
انہوں نے کہاکہ ممنون حسین ایک صاف گو، پختہ نظریات پر کاربند اور بصیرت افروز شخصیت کے مالک تھے۔ دریں اثنائ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کنگری ہاو ٴس گئے اور مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا پیر سید صبغت اللہ شاہ پیر پگاڑا سے ملاقات کی۔ قائد حزب اختلاف نے سید صبغت اللہ شاہ، ان کے بھائی سید سدر الدین شاہ سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ شہباز شریف نے پیرپگاڑا سے ان کی اہلیہ کی وفات پر بھی تعزیت کی۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے دیگر قائدین کے علاوہ پیر پگاڑا کے صاحبزادے سید راشد شاہ بھی موجود تھے۔ شہبازشریف نے اس موقع پر کہاکہ والدہ کی وفات ایک بڑا صدمہ ہے، اس غم سے گزرا چکا ہوں، آپ کے احساسات سمجھ سکتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ سامراج کے خلاف اور قیام پاکستان میں پگاڑا خاندان، ان کے اسلاف اور حروں نے ناقابل فراموش کردار ادا کیا ہے۔ ہم پگاڑا خاندان اور حروں کی پاکستان کے لیے خدمات اور عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف جی ایم سید کے بڑے صاحبزادے امیر حیدرشاہ کی وفات پر تعزیت کے لئے جلال محمود شاہ کے گھر گئے اور جلال محمود شاہ سے ان کے تایا امیر حیدر شاہ کی وفات پر تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر شہبازشریف نے کہاکہ جی ایم سید نے قیام پاکستان میں اہم کردار ادا کیا۔ امیر حیدر شاہ مرحوم سندھ کے ایک اہم اور متحرک سیاسی خانوادے کی میراث کے وارث تھے۔ وہ عمر بھر سندھ اور عوام کے حقوق کے لیے متحرک رہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی سابق گورنر سندھ ممتاز بھٹو مرحوم کے گھر بھی گئے اور مرحوم کے صاحبزادے امیر بخش بھٹو سے ملاقات کی۔ شہباز شریف نے اہل خانہ سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔ شہبازشریف نے کہاکہ ممتاز بھٹو نے قومی اور سندھ کی سیاست میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ ایک ایسی شخصیت تھے جو پاکستان کی تاریخ کے اہم واقعات میں شریک رہے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.