Live Updates

شہر قائد اور گرد و نواح میں ہلکی بارش، موسم خوشگوار ہوگیا، مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی

بارش کی وجہ سے سڑکوں پر پھسلن ہونے سے درجنوں موٹر سائیکل سوار حادثات کا شکار ہوئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ایک سے دوروز کے دوران شہر کا موسم جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے، اس دوران ہلکی بارش اور بونداباندی بھی ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات بارش کی صورت میں میں شہری برقی آلات کے استعمال میں خصوصی احتیاط کریں، ٹوٹے ہوئے تاروں، ٹی وی/انٹرنیٹ کیبلز، بجلی کے کھمبوں اور پی ایم ٹیز سے دور رہیں،ترجمان کے الیکٹرک

منگل 7 ستمبر 2021 13:41

شہر قائد اور گرد و نواح میں ہلکی بارش، موسم خوشگوار ہوگیا، مختلف علاقوں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2021ء) شہر قائد اور گرد و نواح میں منگل کی صبح کہیں ہلکی بارش ہوئی ، جس کے موسم خوشگوار ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی اور گرد و نواح میں گزشتہ روز کی شدید گرمی کے بعد موسم ایک مرتبہ پھر خوشگوار ہوگیا ، شہر کے مختلف علاقوں میں منگل کی صبح کہیں ہلکی تو کہیں تیزبارش ہوئی ،بارش کی وجہ سے سڑکوں پر پھسلن ہونے سے درجنوں موٹر سائیکل سوار حادثات کا شکار ہوئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

بارش کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی ۔چیف میٹرلوجسٹ کراچی سردارسرفرازنے بتایاکہ ٹھٹھہ اور کراچی کے درمیان مقامی سطح پر ہوا کا کم دبائو بنا ہے اور بحیرہ عرب سے ملنے والی نمی کے باعث یہ بادلوں کی شکل اختیار کرگیا، اس کے علاوہ بھارت میں موجود بارشوں کے سسٹم کے اثرات بھی سندھ میں داخل ہورہے ہیں، ایک سے دوروز کے دوران شہر کا موسم جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے، اس دوران ہلکی بارش اور بونداباندی بھی ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک نے اپنے بیان میں کہاکہ بارش کی پیش گوئی کے پیش نظر کے الیکٹرک کی ٹیمیں مکمل طور پر متحرک ہیں،غیر قانونی ذرائع سے بجلی کا حصول اور کنڈے بارش میں جان لیوا حادثات کا سبب بنتے ہیں، حفاظتی انتظامات کے پیش نظر، زیادہ کنڈے والے علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل کی جاسکتی ہے، بارش کی صورت میں میں شہری برقی آلات کے استعمال میں خصوصی احتیاط کریں، شہری ٹوٹے ہوئے تاروں، ٹی وی/انٹرنیٹ کیبلز، بجلی کے کھمبوں اور پی ایم ٹیز سے دور رہیں، بارش اور کھڑے پانی میں پانی کی موٹر جیسے برقی آلات کا غیر محفوظ استعمال حادثات کا سبب بن سکتا ہے، بجلی سے متعلق شکایت کی صورت میں 118 کال سینٹر، 8119 پر ایس ایم ایس یا کے الیکٹرک سوشل میڈیا پلیٹ فورم پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات