بھارت کی افغان سرزمین سے دہشتگردی کی سرگرمیوں میں معاونت :اقوام متحدہ کے منشور کی صریح خلاف ورزی
ہفتہ 11 ستمبر 2021 20:35
(جاری ہے)
افغان فورسز کی تربیت کی آڑ میں بھارت نے داعش اور ٹی ٹی پی عناصر کو تربیت دی اور یہ معلومات ہیں کہ تقریباً 300افراد اس وقت بھارت میں تربیت پا رہے ہیں ، اس مقصد کے لئے پاک افغان سرحد کے ساتھ مختلف بھارتی قونصلیٹ قائم کئے گئے، جنہیں بھارت کا خفیہ ادارہ را پاکستان کے اندر دہشتگردی کی سرگرمیوں کے لئے لانچنگ پیڈ کے طور کنٹرول اور استعمال کرتا تھا ۔
بھارت نے گوردواروں پر حملوں ، لاہور دھماکہ اور گوادر دھماکہ جیسی دہشتگرد سرگرمیاں کیں تاکہ پاکستان کی ساکھ اور پاک چین تعلقات کو نقصان پہنچایا جاسکے ۔ بھارتی فوج کے افسر کلبھوشن یادیو نے افغانستان سے کنٹرول اور پلان کی جانے والی دہشتگردی کی کئی سرگرمیوں کا اعتراف کیا ۔ بھارت مسلسل افغانستان میں ایک سپائلر کے طور کام کرتا رہا جو شدت کے ساتھ بالخصوص کابل میں حکومت کے خاتمے کے بعد امن عمل کو نقصان پہنچانے کی خاطر معاہدوں کی خلاف ورزی اور طالبان اور امریکہ کے خلاف پراپیگنڈہ کے لئے اشرف غنی حکومت پر اثر انداز ہوا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تاجکستان ، ازبکستان ، ترکمانستان اور ایران کے اپنے حالیہ چار ملکی دورے کے بعد افغانستان میں بھارت کے سپائلر کے کردار کو پھر واضح کیا ہے۔ پاکستان واپسی کے بعد اپنے ایک پریس بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت سپائلر کی لسٹ میں سرفہرست ہے جو افغانستان میں امن و استحکام دیکھنا نہیں چاہتا ، بھارت اپنے برے عزائم کی تکمیل کے لئے مختلف دہشتگرد تنظیموں کا ساتھ دے رہا ہے۔ طالبان کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں ، خواتین اور بچوں کو ٹارگٹ کرنے ، لڑکیوں کی تعلیم ، روز گار اور مخالف عناصر کو سزائے موت دینے کے حوالے سے نام نہاد الزامات پر مبنی بھارت کے جھوٹے پراپیگنڈے کو اس کے اپنے ہی میڈیا نے مسترد کیا ہے ۔ بھارت نے یہ تاثر دینے کی بھی کوشش کی کہ طالبان حکومت کے قیام سے داعش جیسی تنظیموں کی دہشتگرد سرگرمیوں سے علاقائی اور عالمی امن کو خطرہ ہوگا ۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں پاکستانی شہری کو سزائے موت دے دی گئی
-
ہنڈا کا الیکٹرک گاڑیوں میں سرمایہ کاری کو 2030 تک 65 بلین ڈالر کرنے کا اعلان
-
بھارت انٹرنیٹ بندش میں مسلسل چھٹے سال دنیا بھر میں سرفہرست رہا، ایکسس نائو کی رپورٹ
-
روس اور چین کے تعلقات کسی کے خلاف اور نہ ہی کسی مفاد پر مبنی ہیں ، صدر ولادیمیر پیوٹن
-
امریکی صدرساڑھے تین لاکھ ڈالرکے مقروض نکلے
-
فرانسیسی شہری 8 ہزارکلو میٹر پیدل سفرکرکے مدینہ منورہ پہنچ گیا
-
رواں ماہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلیں گے، وزیراعظم آئرلینڈ
-
امریکی ریاست ٹیکساس میں پل سے بجرا ٹکراگیا، تیل کا رِسا
-
امریکا کے سابق صدرجمی کارٹر کی حالت نازک
-
مسجدالحرام کے خوبصورت اور جاذب نظر کبوتر، زائرین کی خاص توجہ کا مرکزبن گئے
-
غزہ اور رفح پر اسرائیلی حملے جاری، شہادتیں 35ہزار233 ہوگئیں
-
اقوام متحدہ کی قرارداد مسترد کرتے ہیں، اسرائیلی وزیراعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.