
ٹک ٹاکر حریم شاہ کے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کے دعوے کا ڈراپ سین، حریم شاہ کا بڑا اعلان
شادی کے خلاف نہیں ہیں مگر ابھی ذہنی طور پر رشتہ ازدواج میں بندھنے کے لیے تیار نہیںہوں‘ ٹک ٹاکر کی گفتگو
اتوار 19 ستمبر 2021 20:50

(جاری ہے)
حریم شاہ کے مطابق ان کے خاندان کی تقریباً تمام خواتین کی شادی ہو چکی ہے اور قبائلی روایات کے مطابق ان کے ہاں کم عمری میں ہی شادی کرادی جاتی ہے مگر ان کا فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔
شادی کے معاملے پر انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ شادی کے خلاف نہیں ہیں مگر ابھی وہ ذہنی طور پر رشتہ ازدواج میں بندھنے کے لیے تیار نہیں۔ان کے مطابق شادی کے بعد خاتون پر ذمیہ داریوں کا بوجھ بڑھ جاتا ہے اور ماں بننے کے بعد وہ مزید ذمہ دار بن جاتی ہے، اس لیے ابھی وہ ذہنی طور پر ایسی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے تیار نہیں۔میزبان کی جانب سے شادی کرنے کے لیے دبائوڈالے جانے اور بار بار مشورہ دئیے جانے پر انہوں نے میزبان کو دلیل دی کہ شیخ رشید نے بھی تو شادی نہیں کی۔حریم شاہ نے کہا کہ وہ اپنا موازنہ شیخ رشید سے نہیں کر رہیں بلکہ وہ صرف یہ بتا رہی ہیں کہ انہیں کبھی کوئی نہیں ٹوکتا مگر خاتون کو بار بار ٹوکا جاتا ہے۔حریم شاہ کے مطابق وہ چار بہنیں اور تین بھائی ہیں اور انہوں نے بعد ازاں تقابلی مذاہب میں اسلام آباد کی انٹرنیشنل اسلام یونیورسٹی سے ماسٹر کیا۔انہوں نے بتایا کہ انہیں بچپن سے ہی مذاہب سے متعلق جاننے کا تجسس تھا، جس وجہ سے انہوں نے مذکورہ مضمون میں ماسٹر کیا جبکہ ان کے والدین انہیں ڈاکٹر بنانا چاہتے تھے۔حریم شاہ نے بتایا کہ انہوں نے منصوبہ بندی کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز نہیں بنائی تھیں بس ان کی ادائیں یا حرکتیں لوگوں کو پسند آگئیں اور وہ توجہ کا مرکز بن گئیں۔انہوں نے دعوی کیا کہ انہوں نے کبھی بھی کوئی بھی ویڈیو غلط نیت یا منصوبے سے نہیں بنائی تھی۔حریم شاہ نے انکشاف کیا کہ وہ زمانہ طالب علمی سے پاکستان تحریک انصاف سے منسلک تھیں اور انہوں نے اس وقت بھی شیخ رشید سے ملاقاتیں کر رکھی تھیں۔انہوں نے یہ دعوی بھی کیا کہ ماضی میں انہوں نے متعدد بار عمران خان سے ملاقاتیں بھی کی ہیں۔انہیں تحریک انصاف اور عمران خان کی حکومت سے کافی امیدیں تھیں مگر اب وہ ان سے دلبرداشتہ ہوگئی ہیں۔انہوں نے دلیل دی کہ وزیر اعظم عمران خان بہت اچھے شخص ہیں اور وہ چاہیں تو ملک اور قوم کے لیے اب بھی بہت کچھ کر سکتے ہیں۔انٹرویو کے دوران حریم شاہ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ انہیں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعظم عمران خان سمیت مولانا طارق جمیل بہت زیادہ پسند ہیں۔انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں طارق جمیل کی تعلیمات اور ہدایات پر عمل کرکے زندگی گزاریں گی۔انہوں نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ملک میں اگلی حکومت پیپلز پارٹی کی ہو۔ساتھ ہی انہوں کہا کہ مسلم لیگ (ن)کی رہنما مریم اورنگزیب انہیں بہت پسند ہیں۔
مزید قومی خبریں
-
سفید چھڑی بصارت سے محروم افراد کی خودمختاری اور اعتماد کی علامت ہے، گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری
-
آغا سراج درانی کا انتقال، ایک عہد کا اختتام،ڈاکٹرشام سندر کے ایڈوانی
-
سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلوں میں 3 ملزمان مارے گئے
-
پنجاب بھرمیں 11 ہزار اساتذہ کے تبادلوں کے احکامات جاری
-
چوہدری شافع حسین نئی سرمایہ کاری لانے کے لئے سرگرم عمل،ہانگ کانگ پہنچ گئے
-
ملک بھر میں قومی انسدادِ پولیو مہم تیسرے روز بھی جاری
-
پولیو مہم کے دوران لاکھوں بچوں کی ویکسینیشن سے محرومی کا انکشاف
-
ڈاکٹرفاروق ستار کا انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 30 نومبرتک توسیع کا مطالبہ
-
گورنر سندھ کا غزہ امن معاہدے پر جمعہ کو اظہار تشکر منانے کا اعلان
-
کراچی، نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں 17 سالہ گھریلو ملازم کی پرسرار موت
-
وہاڑی، گجر اور ڈاہا برادری میں تصادم، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، 7 زخمی
-
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی 72سال کی عمر میں انتقال کرگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.