عمران خان کے ویژن کے مطابق تعلیم ہماری اولین ترجیح ہے ،دیوان علی خان چغتائی
یکم اکتوبر سے کوئی بھی سرکاری ٹیچرغیر حاضر ہوگا نہ ٹھیکہ سسٹم چلے گا ، یکم اکتوبر تک تمام اساتذہ اپنی جائے تعیناتیوں پر حاضر ہوں ،وزارت چھوڑ سکتا ہوں حاضری پر کوئی کمپرومائز نہیںہوگا، نہ کسی کی سفارش سنوں گا نہ کسی کے ساتھ رعایت برتی جائیگی، وزیر الیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن آزادکشمیر
جمعرات 23 ستمبر 2021 18:49
(جاری ہے)
کوئی سکول چھت کے بغیر نہیں رہے گا سب کو سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
تعلیمی نظام میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں ہوگی ، جسکا حق ہے اسکو ملے گا۔ این ٹی ایس کے گزشتہ میرٹ پر تحفظات کے باوجود جو لوگ میرٹ پر آئے ہیں انکی تقرریاں یکم اکتوبر کے بعد کررہے ہیں۔ عمران خان کے ویژن کے مطابق یکساں تعلیمی نصاب کا فیصلہ کر لیا ہے جلد وزیراعظم اس کولانچ کریں گے ۔یکم اکتوبر کے بعد بائیومیٹرک سسٹم کو مکمل فعال کریںگے اور موثر مانیٹرنگ سسٹم قائم کرینگے جس کی ہفتہ وار رپورٹ پیش کی جائیگی ۔ٹیچر لرننگ سسٹم لارہے ہیں تاکہ لٹریسی ریٹ کیساتھ کوالٹی آف ایجوکیشن بھی بڑھے ۔ پہلے مرحلے میں تمام ضلعی ہیڈکواٹرز پر ایک میل اور ایک فیمیل سکول کو ماڈل سکول بنائیں گے جو کوالٹی آف ایجویشن کی جانب پہلا قدم ہوگاجبکہ اس کے بعد دوسرے مرحلے میں اس سلسلے کو آگے بڑھائیں گے ۔ ایرا کے ساتھ ملکر سکولوں کی عمارات کو مکمل کریں گے ۔ پرائمری سکولوں کی عمارات کے کیلئے کورٹ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے ۔ کرپشن اور بے ضابطگیوں کا جائزہ لیکر جو قصوروار ہوگا اسکو معاف نہیں کیا جائے گا ۔ احتساب کے عمل کو مزید مضبوط کررہے ہیں۔ ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے جائزہ اجلاس سے خطاب اور اجلاس کے بعد پریس نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جائزہ اجلاس میں سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خواجہ محمد احسن ، سپیشل سیکرٹری تعلیم خالد محمود مرزا ، محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے ڈائریکٹرز، ڈویژنل ڈائریکٹرز/ ڈی پی آئی اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز موجود تھے ۔ دیوان علی خان چغتائی نے کہاکہ عمران خان کے ویژن کے مطابق تعلیم ہماری اولین ترجیح ہے ، اساتذہ ہاتھوں میں قوم کا مستقبل ہے،تعلیمی اداروں سے آنے والی نسل آگے جا تی ہے ۔ میراخواب ہے کہ وادی لیپہ اور اسلام آباد کے سکول کے معیار کو برابر کر جائوں ۔ انہوں نے کہاکہ ادارے کے سربراہ کی ذمہ داری ہے کہ سوفیصد حاضری کو یقینی بنائے ، انتظامی افسران سکولوں کے سرپرائز وزٹ کر کے حاضری چیک کریں اس سے بہتری آئیگی،جہاں پر ٹیچر حاضر نہیں ہوگا اس ادارے کے پرنسپل کے ساتھ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر بھی جائے گا ،اساتذہ قابل احترام ہیں ، سارے اساتذہ ایک جیسے نہیں کچھ کالی بھیڑیں موجود ہیں جن کو درست کرنا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سکولوں میں پانی اور واش رومز کے مسائل ہیں جن کوترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔اساتذہ کو سہولتیں دینگے اور تمام وسائل فراہم کریں گے ۔ معاملات کو یکسو کر کے بہتری کیلئے کام کرنا ہے ،کارکردگی بنیاد پر ٹرانسفراور پرموشن ہوں گی،آپس میں مل بیٹھ کر مسائل حل کریں گے ۔ جو منشور لیکر حکومت میں آئے اسکو عملی جامہ پہنانے کیلئے پالیساںبنا کر سوفیصد عملدرآمد یقینی بنائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت بھی بہت ضروری ہے ،تعلیمی اداروں میں بچوں کو اخلاقیات بھی سکھائی جائیگی۔ قرآن مجید کی تعلیم اور مقامی زبانوں کو نصاب میں شامل کرنا بھی ہماری پالیسی کا حصہ ہے ۔ قرآن کریم ، سیرت النبیؐ اور صحت مندانہ سرگرمیوں کا بھی سسٹم کا حصہ بنانا ہے ۔ امتحانات کے سسٹم کو مزیدبہتر بنائیں گے ،ہر دو سے تین ماہ بعد بچوں کا اسسمنٹ ٹیسٹ ہونا چاہیے ۔انہوںنے ہدایت کی کہ وزیراعظم پاکستان کے بلین ٹری سونامی پراجیکٹ میں تمام تعلیمی ادارے حصہ لیں ۔ انہوں نے کہاکہ تعلیمی اداروں کی عمارات کیلئے 35سی40ارب درکار ہیں ۔ عمران خان آزادکشمیر کوبجٹ دینا چاہتے ہیں ان سے بھی لیں گے اور آئی ڈی پیز سے بھی لیں گے ۔عمران خان نے جس طرح گلگت بلتستان کو شعبہ تعلیم کو بہتر بنانے کیلئے 370ارب کے فنڈز دیے اسی طرح آزادکشمیر کو بھی500ارب فنڈز دینگے ۔ ایک سوال کے جواب میںدیوان علی خان چغتائی نے کہاکہ پرائیویٹ سکولوں کے حوالہ سے سپیشل سیکرٹری تعلیم خالد محمود مرزا کی سربراہی میں اتھارٹی قائم ہے جو15سے 20روزمیں ریاست بھر کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کا ڈیٹا فراہم کریگی جس کے بعد پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے لیے موثر پالیسی بنائی جائیگی۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ کوشش کریں گے کہ تھرڈ پارٹی کے ذریعے زیادہ سے زیادہ تعیناتیاں محکمہ تعلیم میں کریں تاکہ کم وقت میں نظام بہتر ہو۔سب سے بڑی ترجیح اساتذہ کی حاضری ہے ۔ اساتذہ کے الیکشن چھٹیوں کے دوران ہونے چاہیں تاکہ بچوں کی تعلیم متاثر نہ ہو۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم آزادکشمیر نے جو ذمہ داری دی ہے اس پورا اتریں گے ۔ محکمہ تعلیم کی زبوں حالی لمحہ فکریہ ہے سب کو اپنے گریبان میں جھانکنا ہوگا۔ جو خرابیاں ہیں ٹھیک کریں گے ۔ عمران خا ن کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.