
’’ن لیگ نے پی ٹی آئی کا12سال بعد کنٹونمنٹ میں صفایا کر دیا‘‘
پی ٹی آئی نے10سال پہلےکنٹونمنٹ بورڈمیں آنکھ کھولی تھی، کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن نے پی ٹی آئی کوسیاسی طور پر اپنی نیند آپ سلا دیا اور 2023میں پی ٹی آئی کوہمیشہ کیلئے سیاسی طورپردفن کردیں گے، صدر مسلم لیگ ن کا کارکنوں سے خطاب
دانش احمد انصاری
اتوار 26 ستمبر 2021
20:16

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عمران خان آپ نےقوم کاتیل نکال دیا اور کہتے ہو گھبرانا نہیں قوم کابراحال ہوگیاہے عوام کو مہنگائی کےخلاف نکلناہوگا عوامی لہروں سےحکومت کو دریابرد کرنا ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ کنٹونمنٹ بورڈالیکشن کامیابی پرآپ کومبارکبادپیش کرنے آیا ہوں، ن لیگ نےکوئی معمولی کامیابی حاصل نہیں کی کنٹونمنٹ بورڈبلدیاتی الیکشن انتہائی حوصلہ افزاہیں ن لیگ نےراولپنڈی سے7نشستیں حاصل کیں، راولپنڈی والو! آپ نے لاہورکو بھی پیچھےچھوڑ دیا ہے۔شہبازشریف نے کہا کہ ن لیگ 5سالوں میں پاکستان کی تقدیر بدلنےجارہی تھی پاکستان کوترکی کےہم پلہ کرتا، بھارت کوپچھےچھوڑتا، یہ کہتےتھےایک کروڑنوکریاں دیں گے لاکھوں لوگ بےروزگارہوگئے، بجلی کےبل عوام پر بجلی کی طرح گررہےہیں، ڈالر171روپےکاہوگیاہے 52روپےکی چینی اب 110روپےفی کلوہوگئی سلیکٹڈ وزیراعظم نے ملک کوتباہ کر دیا ہے ملک میں ہر طرف تباہی ہو گئی ہے سوا3سال بعدملک بھرمیں عوام کی آنکھیں کھل گئیں۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما و سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے پارٹی میں اختلافات کا اعتراف کر لیا ہے۔ راولپنڈی میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ جھگڑے کارکنوں کے نہیں بلکہ قیادت کے ہیں، جھگڑے ختم ہونا چاہییں اور اتحاد ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھاکہ آپ کی مقامی پارٹی قیادتوں میں لڑائیاں ہیں، کارکن خدا کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد پید اکریں، آئندہ الیکشن میں اگر حکومتی مینڈیٹ حاصل کرنا ہے تو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہو گا۔خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ انتخابات کسی بھی وقت آسکتے ہیں، حکومت کا بستر کبھی بھی گول ہوسکتا ہے، کراچی سے پشاور تک نوازشریف کے پیچھے کھڑے ہوجائیں۔
مزید اہم خبریں
-
نادرا کا پاک آئی ڈی موبائل ایپ میں اردو مینو اور کئی نئے جدید فیچرز متعارف
-
روسی اثاثے ضبط کرنے والی ریاستوں کے پیچھے جائیں گے، ماسکو کا یورپ کو انتباہ
-
دوحہ میں عرب اسلامی سربراہی اجلاس؛ 50 ممالک کے رہنماؤں کی شرکت کا امکان‘ شہبازشریف بھی روانہ
-
سابق صدرعارف علوی کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کی ترقی کا واحد راستہ مضبوط جمہوریت ہے‘ شیری رحمان
-
طاقت کا اصل سرچشمہ عوام، جمہوریت محض حکومت سازی نہیں‘ مریم نواز
-
نواز شریف لندن روانہ،دوہفتے قیام متوقع، طبی معائنہ کرائینگے، اہم ملاقاتیں بھی شیڈول
-
جرمنی: سزایافتہ افغانوں کی ملک بدری پر طالبان سے بات چیت جاری
-
اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب سے ملاقات، قطر پر اسرائیل کے بلاجواز حملوں کی مذمت
-
بھارت: عدالت نے وقف ایکٹ کی کلیدی دفعات پر روک لگا دی
-
وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان اور ایران کی وزیر برائے شاہرات و شہری ترقی فرزانہ صادق نے پاک ایران مشترکہ اقتصادی کمیشن کے 22ویں اجلاس کا افتتاح کیا
-
سکیورٹی فورسز کی بنوں اور لکی مروت میں کارروائیاں، 31 خارجی دہشت گرد ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.