
ختم نبوت بارے قرآنی آیات ، احادیث سرکاری دفاتر ،ضلعی داخلی حدود میں سنہرے حروف میںلکھوا کر نمایاں مقام پر آویزاں کرنے کی قرارداد منظور
وزیرا علیٰ پنجاب ایوان کی قرارداد پر عملدرآمد کروائیں‘سپیکر چودھری پرویزالٰہی کی وزیر قانون راجہ بشارت کو ہدایت سرکاری دفاتر میں ختم نبوتؐ سے متعلق قرآنی آیات اور احادث مبارکہ آویزاں کرنے پر سندھ اسمبلی ،وزیر اعلیٰ کو فوری عملدرآمد پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں‘ چودھری پرویزالٰہی ختم نبوتؐ کے متعلق سورة احزاب کی آیت نمبر 40 اور مکمل احادیث مبارکہ ترجمے کے ساتھ پنجاب کے تمام سرکاری دفاتر اور ضلعی داخلی حدود میں سنہری حروف میں لکھوایا جائے‘ صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسرکی قرار داد کا متن اقوام متحدہ اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیںکشمیریوں پر ہونے والے مظالم رکوانے کیلئے بھارتی حکومت پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے پارلیمانی سیکرٹری ساجداحمد خان بھٹی کی سید علی شاہ گیلانی کی وفات پر بھارتی حکومت کے رویہ کی مذمتی قرارداد
منگل 28 ستمبر 2021 23:01

(جاری ہے)
قبل ازیں صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر نے سپیکر چودھری پرویزالٰہی کی اجازت سے قرار داد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوان اس سعادت پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت میں ختم نبوتؐ کے متعلق قرآن پاک کی سورة الاحزاب کی آیت نمبر 40اور احادیث مبارکہ بحوالہ ابو دائود حدیث نمبر 4252اور ترمذی شریف کی حدیث نمبر 2219 ترجمے کے ساتھ سنہری حروف میں مزین کی گئی ہیں۔
اللہ کے آخری نبی حضرت محمد رسول للہ ؐ نے فرمایا- ’’تحقیق عنقریب میری امت میں تیس جھوٹے دجال کھڑے ہوں گے ان میں سے ہر ایک دعوی کرے گا کہ وہ نبی ہے حالانکہ میں آخری نبی ہوں میرے بعد کوئی نبی ہونے والا نہیں‘‘۔ قرار داد میں حکومت پنجاب سے اس امر کا مطالبہ کیا گیا کہ ختم نبوت کے متعلق قرآن پاک کی یہ مکمل آیت اور مکمل احادیث مبارکہ کو ترجمے کے ساتھ پنجاب کے تمام سرکاری دفاتر اور ضلعی داخلی حدود میں سنہری حروف میں لکھوا کر نمایاں مقام پر آویزاں کیا جائے۔ بعدازاں قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ اجلاس کے دوران پارلیمانی سیکرٹری ساجد احمد خان بھٹی نے کشمیر ی رہنما کل جماعتی کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کی بھارتی حراست میں وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کر تے ہوئے قرارداد پیش کی کہ عظیم کشمیری رہنما سید علی گیلانی جو کہ باہمت، نڈر اور مخلص رہنما تھے، انہوں نے ہمیشہ کشمیریوں کی حقوق کی آواز بلند کی اور کشمیر کی جدوجہد آزادی کی تحریک کو موثر انداز میں دنیا کے سامنے پیش کیا اور بھارتی افواج کے ظلم و جبر کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے رہے اور کبھی بھی ان کا عزم اپنے بنیادی حقوق حاصل کی کرنے کی جدوجہد سے متزلزل نہ ہوا۔ قرارداد میں سید علی گیلانی کو ان کے حق خودارادیت کی لازوال جدوجہد پر خراج تحسین پیش کرت ہوئے کہا گیا کہ یہ ایوان معترف ہے کہ سید علی گیلانی نے مقبوضہ کشمیر میں ’’ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے‘‘ کا نعرہ لگا کر اپنے آنے والی نسلوں کیلئے ایک منزل کا تعین کردیا۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ اقوام متحدہ اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیریوں پر ہونے والے مظالم رکوانے کیلئے بھارتی حکومت پر اپنا اثرورسوخ استعمال کرے۔ بعدازاں یہ قرار داد بھی متفقہ طور پر منظور ہوئی۔مزید اہم خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں انسانی حقوق اہم، وولکر ترک
-
سوڈان خانہ جنگی: ہمسایہ ممالک میں پناہ لینے والوں کو فاقہ کشی کا سامنا
-
تنہائی دنیا میں ہر گھنٹے 100 افراد کی موت کا سبب، عالمی ادارہ صحت
-
حکومت نے رات کی تاریکی میں عوام پر پٹرول بم گرا دیا
-
عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل
-
ابراہم اکارڈز سے متعلق دباؤ آیا تو اپنے مفادات دیکھیں گے
-
بانی پی ٹی آئی کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے
-
ٹیکس شارٹ فال ہوشربا 1400 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
-
اگراندرونی مسائل حل ہو جائیں تو پاکستان نمایاں طور پر ترقی کر سکتا ہے
-
ایران سے افغان مہاجرین کی وسیع بے دخلی پر ادارہ مہاجرت کو تشویش
-
کے پی بجٹ کی منظوری پر پارٹی میں اختلافات ہیں ان کو ختم کریں گے
-
ملک میں شیطانیت کا مرکز جاتی امراء ہے جس کے شیاطین سر سے لیکر پاؤں تک اس لوٹ مار میں ڈوبے ہوئے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.