Live Updates

ایک اور اچھی خبر ایف بی آر نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لانچ کردیا، عمران خان

اقدام سے ریونیو بڑھانے اور معیشت کو ڈیجیٹلائز کرنے میں مدد ملے گی، ایسے تمام اقدامات شفاف گورننس کیلئے ضروری ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 1 اکتوبر 2021 20:13

ایک اور اچھی خبر ایف بی آر نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لانچ کردیا، عمران ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم اکتوبر2021ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایک اور اچھی خبر ایف بی آر نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لانچ کردیا ہے، اقدام سے ریونیو بڑھانے اور معیشت کو ڈیجیٹلائز کرنے میں مدد ملے گی، ایسے تمام اقدامات شفاف گورننس کیلئے ضروری ہیں۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ایک اور اچھی خبر ایف بی آر نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لانچ کردیا ہے، اقدام سے ریونیو بڑھانے اور معیشت  کو ڈیجیٹلائز کرنے میں مدد ملے گی، ایسے تمام اقدامات مئوثر اور شفاف گورننس کے لیے ضروری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقدام سے ریونیو بڑھانے میں مدد ملے گی،ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم سے معیشت کو ڈیجیٹل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ ایف بی آر کی جانب سے مالی سال 22۔

(جاری ہے)

2021 کی پہلی سہ ماہی کے دوران 1211 ارب کےطے شدہ ہدف کی بجائے کامیابی سے 1395 ارب روپے جمع کرنے پر میں قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران ہونے والی آمدن میں یہ 38 فیصد نمو کی علامت ہے۔ مزید برآں وزیراعظم عمران خان نے اپنے جاری ایک بیان میں ہدایت کی ہے کہ نمک اور دواسازی کے شعبوں میں برآمدات میں تنوع کی مکمل صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کے لیے تمام تر ضروری اقدامات کیے جائیں۔ دوسری جانب حکومت پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مؤخر ادائیگی پر تیل کے معاملات طے پاگئے، وزیرخزانہ شوکت ترین نے جہلم میں میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ موخر ادائیگی پر تیل کے حصول کے معاملات طے پا گئے، سعودی عرب پاکستان کو ماہانہ 15 کروڑ ڈالر کی سہولت دے گا، سعودی عرب دو سال میں پاکستان کو 3 ارب 60 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا، یہ رقم تیل کی خریداری کیلئے استعمال کی جائے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات