Live Updates

وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی سے برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ کی وفد کے ہمراہ ملاقات

پیر 4 اکتوبر 2021 16:39

وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی  سے برطانوی رکن پارلیمنٹ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2021ء) وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ  وزیراعظم پاکستان عمران خان مسئلہ کشمیر پر عالمی رائے عامہ ہموار کرنے کیلئے زبردست اقدامات کر رہے ہیں۔ ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ سے  گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے پیر کو وفد کے ہمراہ ان سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ عالمی برادری ،امریکی  صدر اور اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری  بھارت پر دباو ڈالیں کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں سیاسی قیدیوں کو رہا کرے،وزیراعظم پاکستان عمران خان مسئلہ کشمیر پر عالمی رائے عامہ ہموار کرنے کیلئے زبردست اقدامات کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ اوورسیز کشمیری بالخصوص برطانیہ میں مقیم کشمیری بھارتی مظالم اجاگر کرنے کیلئے اپنا اہم کردار ادا کریں،بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے،بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام کو باقی دنیا سے مواصلاتی طور پر تنہا کر رکھا ہے۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ برطانوی ارکان پارلیمینٹ مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کی جارحیت روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔اس موقع پر برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے وزیراعظم کو مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی اپنی کوششوں سے آگاہ کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات