
تحریک انصاف کو پارٹی میں موجود چند اہم شخصیات نے بہت نقصان پہنچایا
کسی کی ذاتی خواہشات پر ملک یا ادارے نہیں چلتے، موجودہ صورتحال میں تناؤ کو کم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، پارلیمنٹ کی موجودگی میں زیادہ آرڈیننس نہیں آنے چاہئیں۔ سینئرسیاستدان ندیم افضل چن
ثنااللہ ناگرہ
بدھ 13 اکتوبر 2021
23:13

(جاری ہے)
موجودہ صورتحال پر مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خان کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے جنترمنتر جادوٹونے والی بات پوری ذمہ داری سے کی ہے، ماضی میں ایک صاحب نے استخارہ کرکے ذوالفقار بھٹو کو پھانسی پر چڑھا دیا، جنترمنتر سے فیصلہ کرنا وزیراعظم کا ذاتی معاملہ نہیں، وزیراعظم کے فیصلوں کے پیچھے بھی ایک ماضی ہے کہ کس طرح یہ درباروں پر گئے اور جگہ جگہ جاکرماتھا ٹیکتے رہے، جنترمنتر والا ان کا ذاتی مسئلہ کیسا ہوگیا؟ اگر امریکی صدر کے بارے میں کہا جائے تو وہ نشہ کرتا ہے تو کیا ان کا ذاتی مسئلہ ہوگا؟ اگر یہ بات سامنے آئے کہ برطانوی وزیراعظم کے فیصلوں کے پیچھے کوئی میرٹ نہیں ہوتا تو لوگ اس پر بات کرتے ہیں۔
ملک نے اس چیز کا بڑا نقصان اٹھایا ہے، خان صاحب کی جنتر منتر کی بات اب چلی ہے اس سے پہلے ایک صاحب تھے وہ استخارہ کرتے تھے اور استخارہ کرکے ذوالفقار بھٹو کو پھانسی پر چڑھا دیا۔دنیا کے کسی ملک میں اس قسم کے معاملات نہیں ہیں۔ اگر لوگ پریشانی کا اظہار کررہے ہیں کہ وزیراعظم ہاؤس میں ایک ایسا بندہ ہے جس کے فیصلوں میں کوئی منطق اور میرٹ نہیں ہے، پتا نہیں وہ کب کونسا فیصلہ کردے جس کا ملک کو بہت نقصان اٹھانا پڑے۔ ملک کے وزیراعظم کے فیصلوں کے پیچھے منطق اور میرٹ ہونی چاہیے، وزیراعظم کو تمام اختیارات حاصل ہیں لیکن تمام فیصلے آئینی حدود میں کرنا ہوتے ہیں،یہ نالائقی اور نااہلی خود کرتے ہیں اور پھر کہتے دیکھیں اپوزیشن بات کررہی ہے۔اس موقع پر وزیرمملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ وہ کون سی طوطا فال تھی جس کے ذریعے مریم نواز قطری خط لے کر آئیں؟لسی کا جادوئی گلاس جو پکڑا ہے آپ سمجھتی ہیں اس کا طلسم چل پڑے گا ایسا نہیں ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
ایران کی جوہری مذاکرت کی بحالی کے لیے مشروط رضامندی
-
اسرائیلی فضائی حملوں میں کم ازکم ستائیس فلسطینی ہلاک
-
ان 90 دنوں میں ہم اپنے عروج کو پہنچ کر آر یا پار کریں گے، علی امین گنڈاپور
-
اسرائیل کے حملے میں ایرانی صدر کے زخمی ہونے کا انکشاف
-
’یہ وہی ہے نہ جو گزشتہ روز بکواس کر رہا تھا؟‘ حکومت پر تنقید کرنیوالے شہری کی مبینہ گرفتاری پر حنا پرویز بٹ کا ردعمل
-
کون سا ماضی؟
-
’’جہاں اور بھی ہیں - بییونڈ دی بلیو‘‘، پاکستان کی پہلی سائنس فکشن ٹیلی فلم
-
دنیا کا آلودہ ترین بھارتی شہر کون ہے اور ایسا کیوں ہے؟
-
محققین نے یورالک لوگوں سے متعلق قدیم معمہ حل کرلیا
-
علی امین گنڈاپور نے عمران خان کی رہائی کیلئے 90 دن کا الٹی میٹم دے دیا
-
اداکارہ حمیرا اصغر کے بعد کراچی سے ایک اور خاتون کی پرانی مسخ شدہ لاش مل گئی
-
ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے اور47 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے جا چکے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.