
ترسیل کارکمپنیوں (ڈیسکوز) سے حکومت نے 1709ارب روپے وصول کرنے ہیں
ڈیسکوز پر لائن لاسز،بجلی چوری کی وجہ سے یہ رقم واجب ادا ہے، سب سے زیادہ بجلی بلوچستان میں چوری ہوتی ہے: پبلک اکائونٹس کمیٹی میں انکشاف
جمعہ 22 اکتوبر 2021 21:47

(جاری ہے)
اجلا س میں سینیٹر مشاہد حسین سید، سینیٹر شہزاد وسیم، منزہ حسن، نوید قمر ،سید حسین طارق، ایاز صادق ،ثناء اللہ مستی خیل نے شرکت کی اجلاس میں وزارت توانائی کے آڈٹ پیروں کاجائزہ لیاگیا۔ آڈٹ حکام نے بتایاکہ وزارت توانائی کی گرنٹس میں 8عشاریہ 2ارب روپے لیپس ہوگئے ڈی ای سی نے معاملہ سیٹل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نوید قمر نے کہاکہ پیسے ایسی جگہ دیے جاتے ہیں مگر وہ خرچ نہیں ہوتے اگر خرچ نہیں کرسکتے تو مانگتے کیوں ہیں۔چیئرمین رانا تنویرحسین نے کہاکہ بجٹ کی اہمیت ختم ہوگئی ہے پہلے جو بجٹ آجاتا تھا اس میں تبدیلی نہیں ہوسکتی تھی مگر اب تبدیلیاں ہی کی جاتی ہیں۔کمیٹی نے ڈی اے سی کی سفارش پر پیرانمٹادیا۔ آڈٹ حکام نے بتایا کہ بجلی کی ترسیل کمپنیوں نے 1709ارب روپے سے زائد وصول کرنے ہیں۔ رانا تنویر نے کہاکہ اگر بجلی مہنگی ہو گی تو اس کا اثر برآمدات اور دیگر چیزوں پر بھی آتاہے۔خواجہ آصف نے کہاکہ ہم چھوٹی چھوٹی چیزوں کو ٹھیک کررہے ہیں اس سے پاور سیکٹر ٹھیک نہیں ہوگا۔فرنس آئل سے مہنگی بجلی بنی ہے سرکولر ڈیٹ بڑا ہے 25سوارب کا سرکولر ڈیٹ ہوگیا ہے۔بجلی کی ترسیل کمپنیوں میں لائن مین سے اوپر تک کرپشن ہے سیاسی بنیادیوں پر تعیناتی ہوتی ہے اور اس کے بعد وہ لوٹ مار کرتا ہے بلوچستان میں سب سے زیادہ بجلی کی چوری ہے پولیس سٹیشن کی بجلی سے پورے محلے کو بجلی دی جاتی ہے کوئی بات کرئے تو چھوٹے صوبوں کارنگ دے دیاجاتاہے۔بلوچستان نے بجلی کے مدمیں میرے دور میں سوارب روپے سے زائددینے تھے مگر یہ گردشی قرضوں کا مسئلہ حل ابھی تک حل نہیں ہوا ہے۔ کمیٹی نے ہدایت کی کہ واجبات میں سے جو رقم ڈیسکوز نے صارفین سے لینی ہے وہ وصول کی جائے۔خواجہ آصف نے کہاکہ شنگھائی الیکٹرک کراچی الیکٹرک لینا چاہتے تھے مگر امریکہ نہیں چاہتا ہے کہ وہ لے۔اس وجہ سے یہ معائدہ نہیں ہوسکاہے اگر شنگھائی الیکٹرک کے الیکٹرک کو لے لے تو کراچی میں وہ پاور میں مزید سرمایہ کاری کریں گے جس سے کراچی کے مسائل حل ہوجائیں گے۔ ثناء اللہ مستی خیل نے کہاکہ لاہور میں تین ماہ بجلی کا بل نہیں دیا تو میٹر کاٹ دیا گیا بل بھی 37ہزار تھا میں گائوں تک لاہور میں کوئی رہے بھی نہیں رہاتھاہمارے دور میں بجلی چوروں اور جو بجلی کے بل ادانہیں کرتے ہیں ان کے خلاف کارروائی ہورہی ہے۔آڈٹ حکام نے کہاکہ آئیسکو اور فیسکو میں چوری کم ہوئی ہے باقی ڈیسکوز میںمیں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔چوری کی وجہ سے بجلی کی ترسیل کمپنیوں کو 31ارب روپے کا نقصان ہواہے ۔
مزید اہم خبریں
-
ترکی، کرد باغیوں نے ہتھیار ڈال دیے
-
بلوچستان میں معصوموں پر خونی وار، پنجاب کے شہید بیٹوں کو پورے اعزاز کے ساتھ مختلف علاقوں میں سپرد خاک کردیاگیا
-
ملالہ یوسف زئی کی28 ویں سالگرہ 12 جولائی ہفتے کو منائی گئی
-
سیرتِ نبوی ۖ ہمارے لیے مشعلِ راہ، نوجوان نسل کو جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ سیرتِ طیبہ کے اصولوں سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے، پروفیسراحسن اقبال
-
بین الاقوامی یومِ اُمید پر گورنر سندھ کا خصوصی پیغام
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا بین الاقوامی یومِ ریت و گردوغبار پر خصوصی پیغام
-
مچل اسٹارک ’ماڈرن۔ ڈے گریٹ‘ ہیں، وسیم اکرم
-
وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف کا ڈی پی او آفس سیالکوٹ کا دورہ، سیف سٹی پراجیکٹ اور جدید پولیسنگ اقدامات کی تعریف
-
اللہ مجھ سے پوچھے گا دنیا میں کیا کام کیا تو کہوں گا میرٹ پر کام کیا، وزیراعظم
-
ہرچیز کا الزام میئراورڈپٹی میئر پر لگادیا جاتا ہے، مرتضیٰ وہاب
-
نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ملائیشیا کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
-
پاکستان اوربحرین کا دہشتگردی اور اسمگلنگ کیخلاف تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.