مادرجمہوریت نصرت بھٹو کی جمہوریت کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں،صادق میمن

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 22:50

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2021ء) وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ و پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹھہ کے صدر صادق علی میمن نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کی بحالی اور آمریت کے خلاف مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ یہ بات انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی دسویں برسی کے موقع پر ان کے ایصال ثواب کے لئے منعقد کی جانے والی قرآن خوانی کے موقع پر کہیں۔

اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ٹھٹھہ کے جنرل سیکرٹری امتیاز احمد قریشی، جہانگیر خان پالاری، مقامی رہنما و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ صادق علی میمن نے مزید کہا کہ مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو نے جس دلیری سے آمریت کا مقابلہ کیا اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی اور جب بھی پاکستان میں جمہوریت کی بحالی کی تاریخ لکھی جائے گی اس میں بیگم نصرت بھٹو کا نام سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

# 23-10-21/--203 #h# کراچی ،الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کروانے کافیصلہ خوش آئند ہے، حافظ نعیم الرحمن #/h# کراچی (آن لائن)امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے اعلان کی خبروں پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کروانے کافیصلہ خوش آئند ہے ملک میں طویل عرصے سے تمام صوبوں میں بلدیاتی نظام عملاًمعطل تھا جس کی وجہ سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں ،الیکشن کمیشن کو چاہیئے کہ خیبر پختونخواہ کی طرح دیگر صوبوں بالخصوص کراچی میں بھی فوری بلدیاتی انتخابات کا اعلان کرے، تین کروڑ سے زائد عوام کے بے شمار مسائل کے حل کے لیے ضرور ی ہے کہ کراچی میں بااختیار شہری حکومت کے قیام کو یقینی بنایا جائے، میئر کا انتخاب براہ راست کیا جائے اور اس کے لیے موجودہ بلدیاتی ایکٹ میں تبدیلی کی جائے ۔

انہوں نے کہاکہ پوراشہرتباہ حال ہے ، عوام بنیادی ضروریات سے محروم ہیں ،کراچی میٹرو پولیٹن شہر ہے جوکہ ملک کو 47فیصد ٹیکس کی مد میں ادا کرتا ہے لیکن اس کے باوجود کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے ،کراچی میں صفائی ستھرائی کا کوئی مؤثر نظام موجود نہیں ہے ، سڑکیں خستہ حال ہیں ،شہری پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں ،کراچی میں ضلعی ایڈمنسٹریٹربھی کراچی کے مسائل سے ہی واقف نہیں ہیں اس صورتحال کا واحد حل فوری بلدیاتی انتخابات ہیں۔

انہوں نے مزیدکہاکہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے معلوم ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے اکثریتی صوبوں میں اور سندھ میں پیپلزپارٹی نے بلدیاتی انتخابات نہ کروانے پر اتفاق کیا ہوا ہے ، پیپلزپارٹی کراچی دشمنی میں شہر میں ایڈمنسٹریٹر کے ذریعے کراچی کو فتح کرنے کی کوششوں میں ہے ۔ایڈمنسٹریٹر دعوے،اعلانات اور دورے تو مسلسل کررہے ہیں لیکن مسائل جوں کے توں ہیں اور یہ صورتحال اس وقت تک رہے گی جب تک کراچی میں بااختیار شہری حکومت قائم نہیں ہوگی ۔#