حکومت نے تحریک لبیک کی ریلی روکنے کے لیے وزیرآباد کو ”ریڈلائن“قراردیدیا
گجرات سے باہر دریائے چناب کے پل پر رینجرزنے کنٹرول سنبھالا کر وزیرآباد کے قریب انتباہی بینرزآویزاں کردیا
میاں محمد ندیم
جمعہ 29 اکتوبر 2021
15:14
(جاری ہے)
تقریباً 5 ہزار شرکا پر مشتمل ریلی وزیرآباد کی جانب بڑھ رہی ہے اور اس دوران رک کر نمازِ جمعہ بھی ادا کی گئی ایک سینیئر عہدیدار نے بتایا کہ 2 سیکیورٹی پوائنٹس پر ٹی ایل پی اور پولیس کے مابین بڑا تصادم ہونے کا خطرہ ہے یہ سیکیورٹی پوائنٹس دریائے چناب اور جہلم پر قائم کیے گئے تھے جو جی ٹی روڈپرمارچ کے اسلام آباد پہنچنے کا واضح راستہ ہے. انہوں نے کہا تھا کہ اس مرتبہ رینجرز کمان کی قیادت کرے گی جبکہ پولیس ان کی معاونت کرے گی پولیس ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز رینجرز اور پولیس کے ہزاروں اہلکاروں گجرات کے باہر چناب ٹول پلازہ پر تعینات کیا گیا ہے سیکیورٹی اہلکاروں کے پاس مسلح بکتر بند گاڑیاں اور فسادات سے نمٹنے کے آلات موجود ہیں. چناب ٹول پلازہ سے تقریباً 500 میٹر کے فاصلے پر پنجاب رینجرز نے ایک ”ریڈ لائن“ کو نشان زد کیا ہے اور ساتھ ہی ایک نوٹس لگا کر مظاہرین کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ لائن کی خلاف ورزی نہ کریں ورنہ نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا. بینر پر تحریر تھا کہ’ ’خبردار اس لائن سے آگے امن و امان کی ذمہ داری پاکستان رینجرز پنجاب کے پاس ہے، جنہیں شرپسندوں کو گولی مارنے کا اختیار دیا گیا ہے تمام لوگوں کو سختی سے خبردار کیا جاتا ہے کہ اپنے گھروں کو لوٹ جائیں“. حکام نے ٹی ایل پی مارچ کے پیش نظر نقصِ امن سے نمٹنے کے لیے راولپنڈی کے تمام داخلی اور خارجی راستے بدستور کنٹینرز اور رکاوٹیں لگا کر بند رکھے ہوئے ہیں اس سلسلے میں میٹرو ٹریک سمیت شہر کے اہم مقامات پر رینجرز کے دستے تعینات کیے گئے ہیں جبکہ فیض آباد انٹرچینج پر ایف سی رینجرز ایلیٹ فورس اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی. علاوہ ازیں راولپنڈی میں مری روڈ، کمیٹی چوک، لیاقت باغ، مریڑ حسن، سکستھ روڈ سمیت دیگر رابطوں سڑکوں کو گزشتہ روز سیل کر دیا گیا گیا تھا اس کے علاوہ مریڑ چوک سے فیض آباد تک تمام تعلیمی ادارے اور میٹروس بس سروس اور پبلک ٹرانسپورٹ اور مری روڈ پر واقع بینکس، دفاتر، تجارتی مراکز کو بھی بند کیا گیا ہے. راستوں کی بندش کے باعث ملحقہ علاقوں میں بسنے والوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے علاوہ ازیں راولپنڈی کینٹ کے علاقوں کو بھی کنٹینرز کی مدد سے بند کیا گیا ہے اور صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی اور لاہور کے درمیان ٹرین آپریشن بھی بند کر دیا گیا ہے.
مزید اہم خبریں
-
چنئی ایئرپورٹ پر ایئرعربیہ کے مسافر نے ایمرجنسی ایگزٹ کھول کر چھلانگ لگادی
-
بھارت میں مذہبی تقریب کے دوران ہاتھی بھپر گیا، سونڈ سے گاڑیاں اٹھاکر پھینک دیں، ایک شخص ہلاک
-
طویل عرصہ بعد محبت پر بھروسہ، جمائمہ اور ان کے ارب پتی دوست کے ہم سفر بننے تک کی کہانی
-
گلوبل انرجی کا مستقبل: امریکہ طے کرے گا یا چین؟
-
وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نواز شریف کو اعتماد میں لے لیا
-
عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ ارب پتی سے شادی کرنے والی ہیں، برطانوی میڈیا کا دعوی
-
ٹرمپ کا ایران کے جہازوں پر قبضے کو قزاقی قرار دینا اعتراف جرم ہے، ایرانی وزارت خارجہ
-
ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
-
سی ایس ایس 2025ء کے ٹاپر عسید رفیق کے رزلٹ کارڈ میں دلچسپ حقائق
-
ایران پر دوبارہ حملے خارج از امکان نہیں، صدر ٹرمپ
-
وفاقی وزیرداخلہ کا لاہور میں نادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا اچانک دورہ
-
اسلام آباد میں اکثر یہ افواہ اُڑتی ہے کہ مصنوعی ہائبرڈ نظام کی ضرورت ہی کیا ہے، سہیل وڑائچ کا دعویٰ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.