
حکومت نے پٹرول پر عائد سیلز ٹیکس ختم کر دیا
وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں پہلی بار پٹرول پر سیلز ٹیکس 17 کی بجائے صفر کردیا ہے: وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب
محمد علی
منگل 16 نومبر 2021
22:45

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی سطح پر 100 فیصد اضافہ ہوا، اس اضافہ کے باوجود حکومت نے عوامی ریلیف کے لیے سینکڑوں ارب روپے کی ٹیکس آمدن کا نقصان کیا، جبکہ ن لیگ عالمی قیمتیں کم ہونے کےباوجود پٹرول پرزیادہ ٹیکس وصول کرتی تھی۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نے گزشتہ روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔
(جاری ہے)
وزارت خزانہ نے 16 نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا، جس کے تحت وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری مسترد کردی ، اوگرا نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ساڑھے5 روپے فی لیٹر اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کی تھی، وزارت خزانہ نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے5 روپے اضافے کی سمری وزیراعظم کو ارسال کی تھی۔
وزیراعظم نے سمری مسترد کرتے ہوئے ہدایت کی کہ سیلز ٹیکس کی ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ کابینہ کو بھیجا جائے گا۔ گزشتہ روز کے فیصلے کے بعد منگل کے روز وزیراعظم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنےکا خدشہ ظاہرکردیا ۔ وزیر اعظم کے مطابق مہنگائی کا سیلاب باہر سے آیا ہوا ہے، تین ماہ میں تیل کی قیمتیں دگنی ہوگئی ہیں، تیل مزید قیمتیں بڑھنے کا بھی خدشہ ہے، مہنگائی کا بحران سردیوں تک ہے۔
مزید اہم خبریں
-
بھارتی جارحیت کے جواب میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر یوم تشکر منا رہے ہیں، صدر مملکت
-
عرب ممالک میں 64 فیصد افراد بینک اکاؤنٹ نہیں رکھتے
-
غزہ: انخلا کے نئے اسرائیلی حکم سے ہزاروں علاقہ چھوڑنے پر مجبور
-
لیبیا: متحارب فریقوں سے فائر بندی معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ
-
حکومت کا پٹرول کی قیمت میں 1 پیسے کی بھی کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
نااہل حکومت کی وجہ سے بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافہ ہوا
-
عالمی مارکیٹ میں تیل مزید سستا ہو گیا
-
پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کی طرف بڑا واضح ہے کہ سیز فائر قائم رہے گا
-
عالمی ادارہ صحت کی کوششوں سے مزید 1.4 ارب لوگوں کی صحت بہتر، رپورٹ
-
روہنگیاؤں کو کھلے سمندروں میں چھوڑنے پر انڈیا سے معلومات طلب
-
عالمی منڈی میں تیل کی کم ترین قیمتوں کے باوجود عوام کو ریلیف سے مسلسل محروم رکھا گیا
-
بلا خوف تردید کہتا ہوں کہ پاکستان نے بھارت کے 5 نہیں 6 جہاز مار گرائے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.