Live Updates

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید دس افراد چل بسے ،336کیسز رپورٹ

پیر 6 دسمبر 2021 12:56

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید دس افراد چل بسے ،336کیسز رپورٹ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید دس افراد چل بسے ،336کیسز رپورٹ ہوئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 336 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 10 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 858 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 78 فیصد پر آگئی۔

پاکستان بھر میں اب تک 28 ہزار 777 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں ،اس موذی وائرس کے کٴْل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 87 ہزار 161 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 11 ہزار 920 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 862 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 46 ہزار 464 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 42 ہزار 944 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کٴْل 2 کروڑ 22 لاکھ 52 ہزار 342 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں اب تک کٴْل 12 کروڑ 65 لاکھ 86 ہزار 512 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 5 کروڑ 23 لاکھ 3 ہزار 524 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 76 ہزار 830 ہو چکی ہے جبکہ اس سے کٴْل اموات 7 ہزار 626 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 43 ہزار519 مریض پورٹ ہوئے ہیں، یہاں کٴْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 41 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 80 ہزار 383 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کٴْل اموات 5 ہزار 862 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 7 ہزار 930 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کٴْل 960 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 579 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کٴْل 742 مریض وفات پا چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 507 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 360 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گلگت بلتستان میں 10 ہزار 413 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں ،اس سے اب تک 186 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
Live کرونا کی نئی قسم اومیکرون کا پھیلاو سے متعلق تازہ ترین معلومات
>