ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 18.58 فیصد ہوگئی
گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں0.07 فیصد کمی ہوئی، دالوں، دودھ، سبزیوں سمیت 19 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جبکہ 9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ
ثنااللہ ناگرہ
جمعہ 10 دسمبر 2021
18:19
(جاری ہے)
ایک ہفتے کے دوران 9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، جن میں انڈوں کی قیمت میں 26 پیسے اورآلو کی قیمت میں4 روپے 48 پیسے، 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 5 روپے اور ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 71 روپے کی کمی ہوئی۔
اسی طرح زندہ مرغی کی قیمت میں 25 روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔ ٹماٹر کی قیمت میں13 روپے فی کلو کمی آئی۔ اسی طرح ایک ہفتے کے دوران 23 میں استحکام رپورٹ ہوا ہے۔دوسری جانب نیوز ایجنسی این این آئی کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ حکومت جان لے کہ اگر مہنگائی کو کنٹرول نہ کیا توساری پرفارمنس ختم ہو جائے گی۔ چودھری پرویزالٰہی نے پارٹی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت مہنگائی کی وجہ سے عوام کو دو وقت کی روٹی کے لالے پڑے ہوئے ہیں صرف زبانی جمع خرچ کرنے کی بجائے عوام کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کرنا پڑیں گے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ اس وقت مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے جامع پلان بنانے کی ضرورت ہے، حکومت جان لے کہ اگر مہنگائی کو کنٹرول نہ کیا توساری پرفارمنس ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں اومی کرون کے مزید کیس سامنے آنے پر صوبوں کو فوری طور پر احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہو گا۔مزید اہم خبریں
-
ایران نے جنگ کے مستقل خاتمے کیلئے امن منصوبہ پاکستان کو پیش کر دیا
-
آبنائے ہرمز سے اگر400 جہاز باہر نکل آئے تو تیل قیمتیں کم ہوجائیں گی
-
مطالبات میں نرمی، ایران نے جنگ کے خاتمے کیلئے پاکستان کو نئی تجویز پیش کر دی
-
پیپلز پارٹی ہائبرڈ نہیں پارلیمانی نظام پر یقین رکھتی ہے ن لیگی حکومت پیپلزپارٹی کی حمایت سے قائم ہے
-
ایران جنگ سے خوراک، تیل اور امداد ضرورتمندوں کی پہنچ سے دور، یو این
-
تنازعات میں صحافیوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جا رہا ہے، یو این
-
میانمار: سزا میں تخفیف کے بعد آنگ سان سوکی جیل سے گھر منتقل
-
نئی نسل کو بھی سرد جنگ کے ایٹمی تباہی کے خوف کا سامنا
-
امریکی اور چینی صدور کی ملاقات میں آبنائے ہرمز اور جنگ بندی ایجنڈے میں نمایاں ہوگی
-
علی امین گنڈاپور کے دوبارہ وزیراعلیٰ بننے کی افواہیں بالکل ویسی جیسے ’’بلی کو خواب میں چھیچھڑے نظر آتے ہیں‘‘
-
پی ایس ایل 2026 کا فائنل: حیدرآباد کنگز مین اور پشاور زلمی مقابلے کے لیے تیار
-
پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف بھی بھرپور آواز اٹھائیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.