Live Updates

بلدیاتی انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ تحریک انصاف نے حاصل کیا ہی:شوکت یوسفزئی

آج بھی پی ٹی آئی صوبے کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے،ہم بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کم بیک کرینگے اور انشاء اللہ بھاری اکثریت سے سیٹیں حاصل کرینگی:صوبائی وزیر محنت و پارلیمانی امور

ہفتہ 25 دسمبر 2021 23:03

الپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 دسمبر2021ء) صوبائی وزیر محنت و پارلیمانی امور شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ تحریک انصاف نے حاصل کیا ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ آج بھی پی ٹی آئی صوبے کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے،ہم بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کم بیک کرینگے اور انشاء اللہ بھاری اکثریت سے سیٹیں حاصل کرینگے۔

انھوں نے کہا کہ عمران خان ایک فائٹر ہے اور الیکشن میں ہار جیت ہوتی ہے اور ہم نے تمام تر غلطیوں کے باوجود سب سے زیادہ ووٹ لیا۔انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی اپنی فکر کریںکیونکہ ان کو بلدیاتی انتخابات میں بری طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑاہیں۔ہمیں عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان بنانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

(جاری ہے)

شوکت یوسف زئی نے مزید کہا کہ موجودہ مہنگائی بجلی،گیس لوڈشیڈنگ کے ذمہ دار سابق حکومتیں ہیں جنھوں نے اپنی حکمتوں میں ایک بھی ڈیم نہیں بنایا جبکہ عمران خان کی قیادت میں تین بڑے ڈیموں سمیت چھوٹے ڈیمز بن رہے ہیں جس سے مستقبل میں لوڈشیڈنگ پر قابو پایا جاسکے گا۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہفتے کے روز اپنے دورہ انتخابی حلقہ شانگلہ کے موقع پر یونین کونسل میرہ پیاز اور یونین کونسل دندئی لیلئی میں شمولیتی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،اس موقع پر مسلم لیگ،عوامی نیشنل پارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں سے سینکڑوں خاندان ساتھیوں سمیت شوکت یوسف زئی کی قیادت میں تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا اور پارٹی قیادت نے نئے شامل ہونے والے افراد کو پارٹی کیپ پہنئے،گھروں پر پی ٹی آئی کے جھنڈے لہرائے اور ان کو اپنے ساتھ شمولیت پر خوش آمدید کہا۔

صوبائی وزیرشوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ نوجوان ہمارا بہت بڑا اثاثہ ہیں،نوجوان عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں۔نوجوانوں کا کردار انتہائی اہم رہا ہیں اور پی ٹی آئی حکومت نے نوجوانوں کیلئے کئی منصوبے شروع کر رکھے ہیں۔ ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات