
وفاقی کابینہ کا کورونا کیسز کی یومیہ تعداد 5 ہزار تک پہنچنے پر اظہارِ تشویش
بندشیں لگا کر کاروباری سرگرمیوں کو متاثر نہیں کیا جائے گا، اومیکرون سے بچاؤ کیلئے ایس اوپیز، ماسک اور ویکسی نیشن یقینی بنائی جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس
ثنااللہ ناگرہ
منگل 18 جنوری 2022
21:53

(جاری ہے)
اجلاس میں اومیکرون سے بچاؤ کیلئے ایس اوپیز، ماسک اور ویکسی نیشن پر زور دیا گیا، جبکہ بندشیں لگا کر کاروباری سرگرمیوں کو متاثر کرنے سے گریز کیا جائے گا۔
مزید برآں وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ کابینہ اجلاس میں اومی کرون کے پھیلاوٴ سے متعلق بریفنگ دی گئی،کیسز کی تعداد یومیہ 5 ہزار تک پہنچ گئی ہے، ہسپتال میں داخل مریضوں میں 2.5 فیصد اضافہ ہوا ہے، آئی سی یو میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے، سب سے اہم بات ویکسی نیشن ہے، جن لوگوں نے دونوں ڈوزز ویکسی نیشن کروالی ہے ان پر اومی کرون کا اثر بہت کم ہے، ویکسی نیشن میں سب سے پیچھے صوبہ سندھ ہے کراچی میں سب سے زیادہ کیسز ہے، وہاں سکولوں میں بچے بھی زیادہ متاثر ہورہے ہیں، پاکستان نے 2ارب ڈالر ویکسین خرید کرمفت لگائی ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں بھی ویکسین کی خریداری بڑا حصہ ہے۔ کابینہ میں مئوثر قانون سازی اور ملکی ترقی میں پارلیمانی کردار سے متعلق گفتگو ہوئی۔ اسٹیٹ بینک سے متعلق بات ہوئی ، بل کو سینیٹ میں بھی جلد منظور کروا لیں گے۔ ایسے ممبران کو قائمہ کمیٹیوں کو شامل نہیں کیا جائے گا جو اس سے ملتے جلتے کام کرتے ہیں،اس لیے اس کو تبدیل کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر فواد چودھری میں کہاکہ کابینہ کو یوریا کھاد کی پیداوار سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ پانچ ایکڑ گندم کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔کھاد کی مارکیٹ پر دباؤ ہے، لیکن پاکستان کے زیادہ تر علاقوں میں کھاد میسر ہے اور کسانوں کو مل بھی رہی ہے۔ کابینہ نے بجلی کے ترسیلی نظام بارے بھی بات کی ہے، تاکہ بجلی لاسز کو کم کیا جاسکے گا۔ پاکستان کا پہلا سال ہے کہ سرکلر ڈیبٹ میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔ بڑے شہروں میں گرین ایریاز میں اضافے اور قبضہ مافیا سے متعلق ایکشن کیلئے بھی بات ہوئی۔ وزیراعظم نے بڑے شہروں کے ماسٹر پلان مکمل کر ے کی ہدایت کی ہے۔ وفاقی وزیر توانائی حماد اظہرنے کہا کہ کابینہ کے فیصلے کے مطابق گیس کیلئے گھریلو صارفین کو ترجیح دے رہے ہیں، سردیوں میں ایک ماہ کیلئے کراچی میں صنعتی گیس گھریلو صارفین کو دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ اسٹیٹ بینک پر سیاست چمکا رہی ہے،ن لیگ نے 2015 میں اسٹیٹ بینک کی خودمختاری پر ضرب لگانے کی کوشش کی، یورپ میں جتنا اسٹیٹ بینک آزاد ہے اتنا پاکستان میں آزاد نہیں ہے، اسٹیٹ بینک کے گورنر، ڈپٹی گورنر اور بورڈ ارکان کے تقرر کااختیار حکومت کے پاس ہے، پی ٹی آئی حکومت نے اسٹیٹ بینک کی خودمختاری کو تحفظ دیا ہے۔
مزید اہم خبریں
-
بینظیر پروگرام کیلئے 24 ارب روپے کی گرانٹ منظور، 5 اشیاء پرسبسڈی کی مدت میں توسیع
-
وزیراعلی سندھ کی محکمہ ورکس اینڈ سروسز کو منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت
-
وزیراعلی پنجاب حمزہ شہبازکا گریٹراقبال پارک میں جلسوں پر مکمل پابندی لگانے کا اعلان، گریٹر اقبال میں داخلہ فیس لگانے کی تجویز مسترد کردی
-
ایسی آڈیو پھیلائی گئی جس میں2 دوست عمران خان سے متعلق بات کر رہے ہیں
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا آٹے کے بعد چند دنوں میں گھی اور چینی سستی کرنے کا اعلان
-
لانگ مارچ میں ہم پر کم از کم 50 ہزار آنسو گیس کے شیل چلائے گئے، عثمان ڈار
-
آئیں پاکستان کو اس ملک میں موڑتے ہیں جہاں اختلاف رائے سے دشمنی کی طرح نہ برتاو کیا جائے ، تنقید کا حوصلے سے سامنا کیا جائے ، شہباز شریف
-
وزیراعظم کی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا سستا کردیا گیا
-
تم جنہیں بُرا بھلا کہتے تھے، آج انہی سے اقتدار بچانے کی بھیک مانگ رہے ہو،حمزہ شہباز
-
یوم تکبیر تاریخ کا سنہری اور یادگار دن ہے، مریم اورنگزیب
-
عوام مہنگائی میں پسی ہوئی، غریب حاندان بچارے رل گئے ، شہبازشریف
-
28 مئی 1998 کوبلوچستان، چاغی کے پہاڑوں میں بلند ہونے والے نعرہ تکبیر کی گونج آج بھی جاری ہے، وزیر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.