خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری
بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ27 مارچ کو ہوگی، نامزد امیدواروں کی حتمی فہرست 25 فروری کو لگائی جائےگی۔ اعلامیہ الیکشن کمیشن
ثنااللہ ناگرہ
جمعرات 20 جنوری 2022
20:52
(جاری ہے)
17 سے 19فروری تک کاغذات نامزدگی مسترد یا منظوری سے متعلق اپیلیں دائر کی جاسکیں گی۔ دائر اپیلوں کا فیصلہ 22 فروری تک ہوگا، کاغذات نامزدگی واپسی کی آخری تاریخ 25 فروری ہوگی جبکہ نامزد امیدواروں کی حتمی فہرست 25 فروری کو لگائی جائےگی، 27 مارچ کو پولنگ ہوگی اور کامیاب امیدواروں کے نتائج کا حتمی اعلان یکم اپریل کو کیا جائےگا۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے اثاثہ جات کے گوشوارے جمع کروانے پر مزید 43 اراکین کی رکنیت بحال کردی ہے۔جمعرات کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق جن ممبران کی رکنیت بحال کی گئی ہے ان میں سینیٹر پرنس احمد عمر احمد زئی، اراکین قومی اسمبلی وفاقی وزیر نورالحق قادری، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، صداقت علی خان، فیض اللہ، جاوید اقبال، سردار محمد خان لغاری، خالد حسین مگسی، شاہین ناز سیف اللہ، جمشید تھامس، خواجہ شیراز محمود،جویریہ ظفر،جے پرکاش،ظل ہماء،فوزیہ بہرام، راجہ ریاض احمد، محمد ابراہیم خان، صوبائی اسمبلی پنجاب سے عرفان بشیر، محمد سبطین خان، شیخ علائو الدین، عادل پرویز، ملک مختار احمد، سردار اویس احمد خان لغاری، واسک قیوم عباسی، قیصر اقبال، حامد رشید، سبرینہ جاوید، راجہ صغیر احمد، چوہدری محمد اقبال، لیا قت علی خان، جعفر علی، فیصل حیات، سجاد حیدر ندیم، ملک غلام حبیب اعوان، سرفراز حسین، چوہدری افتخار حسین چاچڑ، نغمہ مشتاق، زاہد اکرم، صاحبزادہ محمد گزین عباسی،ملک غلام قاسم ہنجرا، خیبرپختونخوا اسمبلی کے رنگیز احمد، فضل حکیم خان یوسفزئی، طفیل انجم، محمد ظاہر شاہ شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ان اراکین کی جانب سے گوشوارے جمع نہ کرانے پر ان کی رکنیت 16 جنوری کو معطل کر دی گئی تھی جو اب بحال کر دی گئی ہے۔مزید اہم خبریں
-
انڈیا: آسام میں انسانی حقوق کارکنوں کی حراست پر یو این ماہرین کو تشویش
-
امریکہ ایران جنگ: شہری املاک پر جاری حملے تشویشناک، یو این چیف
-
این سی سی آئی اے نے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نورین نیازی کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا
-
چئیرمین پی ٹی آئی نے مولانا فضل الرحمان کے متنازع بیان کی مخالفت کردی
-
اردن میں ایرانی حملے میں 2 امریکی فوجی ہلاک، ایک لاپتا، 4 زخمی ہوگئے
-
حکومت کا سی پیک پاورمنصوبوں کا مہنگا قرض، سعودی عرب سے سستا قرض لےکر اتارنے کا پلان
-
اگر امریکا مزید جنگ اور ذلت کا راستہ اختیار کرنا چاہتا ہے تو ایرانی قوم تیار ہے
-
ایران اور عرب ممالک کو مذاکرات کی میز پر بٹھانے کیلئے روس متحرک ہوگیا
-
امریکا نے سعودی عرب کو 1.96 ارب ڈالر کا جدید ویپن ڈیفنس سسٹم فراہم کرنے کی منظوری دےدی
-
ہم نے 1100 کروڑ کا تھرمل پلانٹ خریدا ہے
-
پہلے بھائی پاکستان کیخلاف باتیں کرتا تھا، اب بہنوں نے یہ کام شروع کردیا
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کمیٹی کا اہم اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.