Live Updates

23 مارچ کو آدھا اسلام آباد کسی اور کے کنٹرول میں ہوگا،اپوزیشن مارچ ملتوی کردے

دہشتگردی اور کورونا کا خطرہ ہے، سیاست چلتی رہتی ہے حکومت کو دہشتگردی کیخلاف اپوزیشن کے ساتھ ملکر ایک بیانیہ بنانا چاہیے، اپوزیشن کو بھی عمران جتنا ہی ملک عزیز ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا اظہار خیال

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 24 جنوری 2022 18:21

23 مارچ کو آدھا اسلام آباد کسی اور کے کنٹرول میں ہوگا،اپوزیشن مارچ ملتوی ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جنوری 2022ء) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 23 مارچ کو آدھا اسلام آباد کسی اور کے کنٹرول میں ہوگا،اپوزیشن مارچ ملتوی کردے، دہشتگردی اور کورونا کا خطرہ ہے، سیاست چلتی رہتی ہے حکومت کو دہشتگردی کیخلاف اپوزیشن کے ساتھ ملکر ایک بیانیہ بنانا چاہیے، اپوزیشن کو بھی عمران جتنا ہی ملک عزیز ہے۔

انہوں نے سینیٹ کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کام اپوزیشن کو سمجھانا ہے، ملک جتنا عزیز عمران خان کو ہے اتنا ہی عزیز اپوزیشن کو بھی ہے، 23 مارچ کو آدھا اسلام آباد کسی اور کے کنٹرول میں ہوگا، جیمبرز بھی لگے ہوں گے، اپوزیشن 23 مارچ کو ملتوی کردے اور 27 مارچ کو اسلام آباد آجائے، دہشتگردی اور کورونا کا بجی خطرہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیاست چلتی رہتی ہے حکومت کو دہشتگردی کیخلاف اپوزیشن کے ساتھ ملکر ایک بیانیہ بنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی سے اب کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، کالعدم ٹی ٹی پی کے مطالبے پاکستان سے ٹکرانے والے ہوئے تو ٹکرایا جائے گا، افغان طالبان کا کہنا ہے کہ ہماری سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہوگی، افغانستان کے ساتھ 20 کلومیٹر ابھی باڑ لگانا رہتی ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق شیخ رشید نے کہا کہ 11 جنوری سے نئی بی این اے تنظیم بن گئی ہے۔ جوہرٹاؤن میں ہونے والے حملے میں تین دہشتگردوں کو سزا ہوچکی ہے، را نے پاکستان کے کریمنل کو پیسے دے کرانگیج کیا۔ وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کی حکومت آخری دم تک چین سے دوستی نبھائے گی، جوہر ٹاون کے تینو ں ملزموں  کو سزائے موت دی گئی ہے، دہشت گردی کے خلاف ایک بیانیہ بنایا جانا چاہیے، بھارت میں مسلمانوں پر ظلم کیا جا رہا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات