وزیر اعظم آزاد کشمیر سے وزیر اطلاعات سردار فہیم اختر ربانی کی ملاقات،عمرے کی ادائیگی پر مبارکباد دی

پیر 24 جنوری 2022 22:44

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) آزادجموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات،قانون،انصاف و پارلیمانی امور سردار فہیم اختر ربانی نے وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی سے ملاقات کی اور انہیں سعودی عرب کے کامیاب دورے اورعمرے کی ادائیگی پر مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

وزیر اطلاعات سردار فہیم اختر ربانی نے کہا کہ سعودی حکومت کی جانب سے آپ کو شاہی مہمان کا درجہ دینا حکومت اور کشمیری عوام کیلیے ایک اعزاز ہے۔انہوں نے کشمیر کونسل کے الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار کی کامیابی پر بھی وزیراعظم کو مبارکباد دی۔وزیراعظم نے وزیر حکومت کا شکریہ ادا کیا۔