مسلم لیگ ن کی اکثریت نے عدم اعتماد کو فوری الیکشن سےمشروط کر دیا
پہلے نمبرز تو پورے کر لیں پھر ایسا بڑا قدم اٹھانا چایئیے، ن لیگ کے 14 رہنماؤں نے نوازشریف کو اپنی آرا سے آگاہ کر دیا
مقدس فاروق اعوان منگل 25 جنوری 2022 11:26
(جاری ہے)
پی ڈی ایم رہنما کا کہنا تھا کہ کسی اتحادی نے حکومت سے علیحدگی کا اشارہ نہیں دیا تو عدم اعتماد کیسے ہو گا۔
کمیٹی نے تجویز دی تھی ن لیگ اور جے یو آئی کے کچھ رہنما اتحادیوں سے رابطے کریں گے۔قبل ازیں بتایا گیا کہ (پی ڈی ایم) کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا ورچوئل اجلاس سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہوا ، جہاں اسٹیئرنگ کمیٹی نے سربراہی اجلاس کے لیے سفارشات کو حتمی شکل دی ، اجلاس میں مولانا عبدالغفور حیدری ، میر کبیر ، احسن اقبال ، عبدالکریم ، سکندر شیرپاؤ ، مریم اورنگزیب ، شاہ اویس نورانی اور رحیم زیارت وال نے شرکت کی۔ جنگ نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ پی ڈی ایم اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان ، اسپیکر اور ڈپٹی کے خلاف عدم اعتماد کی تحاریک کا معاملہ سربراہی اجلاس پر چھوڑ دیا گیا ، اجلاس میں سفارش کی گئی کہ 23 مارچ کے لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل نہیں ہونی چاہیے ، تحریک انصاف کے کئی اکاؤنٹس خفیہ ہیں ، اس لیے فارن فنڈنگ کیس کے جلد فیصلے کے لیے معاملہ اٹھایا جائے ، الیکشن کمیشن کے باہر فارن فنڈ کیس پر احتجاج کی سفارش بھی کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کی تیاری اور خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے پر غور کیا گیا ، اسٹیئرنگ کمیٹی نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی رپورٹ اور اس پر الیکشن کمیشن کی پیش رفت کا جائزہ بھی لیا ، منی بجٹ ، اسٹیٹ بینک ترمیمی بل اور ووٹنگ مشین استعمال کا معاملہ بھی غور آیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اسٹیئرنگ کمیٹی نے صدارتی نظام سے متعلق بحث کو حقائق کے منافی قرار دیا اور اسے مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا گیا ، اجلاس میں مہنگائی میں اضافے ، کسانوں کے مسائل پر بھی غور کیا گیا ، کمیٹی نے ووٹنگ مشین کے استعمال کو مسترد کردیا جب کہ لانگ مارچ پر پیپلز پارٹی سے حتمی بات سے متعلق فیصلے کا اختیار 25 جنوری کے پی ڈی ایم رہنماء اجلاس کو دے دیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.