Live Updates

حکومت مہنگائی پر قابوپانے کے لئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے ، شفقت محمود

پی ٹی آئی بلدیاتی الیکشن میںبھرپور تیاری سے حصہ لے گی ، بلدیاتی الیکشن میںپارٹی کے فعال اور مضبوط کارکنوں کو حصہ لینے کا موقع ملے گا ،وفاقی وزیر و صدر تحریک انصاف پنجاب سے پارٹی رہنمائوں ،وزراء،ایم این اے اور ایم پی ایز کی ملاقاتیں پارٹی تنظیم کو پنجاب میںفعال اور مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

ہفتہ 29 جنوری 2022 21:35

حکومت مہنگائی پر قابوپانے کے لئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے ، شفقت محمود
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جنوری2022ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر و وفاقی وزیرشفقت محمودسے پارٹی رہنمائوں ،وزراء،ایم این اے اور ایم پی ایز نے ملاقاتیںکیں، ملاقاتوں میں پارٹی تنظیم کو پنجاب میںفعال اور مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن پر بھی رہنمائوں نے اپناپنانقطہ نظر پیش کیا، اس موقع پر شفقت محمود کا کہناتھاکہ پی ٹی آئی بلدیاتی الیکشن میںبھرپور تیاری سے حصہ لے گی ، بلدیاتی الیکشن میںپارٹی کے فعال اور مضبوط کارکنوں کو حصہ لینے کا موقع ملے گا ، پی ٹی آئی کی حکومت مہنگائی پر قابوپانے کے لئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے ، وزیراعظم عمران خان ایسی پالیسیوں پر کام کررہے ہیں جس سے غریبوں کو ریلیف ملے، شفقت محمود نے ممنون پی ٹی آئی نے اپوزیشن کو ہرمیدان میں شکست دی ، اپوزیشن کا جھوٹ کا چورن اب بکنے والا نہیں،ملاقاتیں کرنے والوں میں ایم این اے رضانصراللہ، صوبائی وزیر اعجازعالم آگسٹن، ایم پی ایز سعدیہ سہیل ، ثانیہ کامران ، مامون جعفر تارڑ ، پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے سینئر رہنماء وسابقہ جنرل سیکرٹریز سنٹرل پنجاب شعیب صدیقی اورعلی امتیازوڑائچ، چوہدری نوید اشرف ، فیصل مختار گوندل ،غلام محی الدین دیوان،وائس چیئرمین واساشیخ امتیاز ، حافظ عبیداللہ ،معظم وٹو، اظہر مشوانی ، گوجرانوالہ سے این اے 80 سے ٹکٹ ہولڈرمیاںطارق محمود ، سیدعدنان جمیل ، کامران آفیشل سوشل میڈیا، یوتھ رہنماء منیب وارث ، دانیال باجوہ شامل تھے۔

(جاری ہے)

بعدازاں شفقت محمود کی صدارت میں والٹن کی وارڈ نمبر 7 کی الیکشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں والٹن کی وارڈ نمبر7 سے کامیابی کے لئے حکمت عملی مرتب کی گئی، والٹن کے کارکنوں کو الیکشن کیمپئن میںبھرپورحصہ لینے پر بھی زور دیا، والٹن وارڈ نمبر 7سے پی ٹی آئی کامیابی حاصل کرے گی۔کمیٹی اجلاس میں صوبائی وزیراسد علی کھوکھر ، سردار عظیم اللہ ایڈووکیٹ ،علی امیتاز وڑائچ، بلال اسلم بھٹی،رانا غضنفر شامل تھے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات