Live Updates

وزیراعظم کا 27 مارچ کو ڈی چوک اسلام آباد پر جلسہ کرنے کا فیصلہ

27 مارچ کو تاریخ ساز اجتماع ہونے جا رہا ہے، 27 مارچ کو وزیراعظم پاکستان عوام سے دل کی بات کریں گے۔حکومتی ذرائع

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 14 مارچ 2022 15:24

وزیراعظم کا 27 مارچ کو ڈی چوک اسلام آباد پر جلسہ کرنے کا فیصلہ
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14مارچ ۔2022ء) وزیراعظم عمران خان نے 27 مارچ کو ڈی چوک اسلام آباد پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کپتان نے ڈی چوک اسلام آباد جلسے کا حتمی فیصلہ کر لیا۔انشاءاللہ 27 مارچ کو تاریخ ساز اجتماع ہونے جا رہا ہے۔انہوں نے کہا دنیا دیکھے گی پاکستان کی عوام کیسے اپنی آزادی اور خودمختاری کے لئے اپنے کپتان کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔

جب کہ اس حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ 27 مارچ کو وزیراعظم پاکستان عوام سے دل کی بات کریں گے۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں اتحادیوں کے ساتھ رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

(جاری ہے)

جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے پر مشاورت کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنائیں گے، تمام تیاریاں مکمل ہیں، ڈی چوک پر بڑا جلسہ کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ عوام ہمارے ساتھ ہے،تحریک عدم اعتماد سے کوئی پریشانی نہیں۔وزیراعظم نے 10 لوگ ڈی چوک لانے کی ہدایت کی۔دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ڈی چوک میں دس لاکھ جمع ہونگے ،جلسے میں سے گزر کر لوگوں کو تحریک عدم کی ووٹنگ کے جانا پڑے گا اور اسی مجمع سے واپسی ہوگی،اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد واپس لے لینی چاہیے بدلے میں دیکھتے ہیں کیا دیا جاسکتا ہے ،جلد انتخابات سمیت متعدد معاملات پر بات چیت ہوسکتی ہے،بات کر نے میں کوئی حرج نہیں، جب بیٹھیں گے بات ہوگی تو ہی معاملات آگے بڑھ سکتے ہیں یکطرفہ کوشش تو کوئی بھی نہیں کریگا،عثمان بزدار کا ہٹنا مشکل نہیں، ان کا متبادل لانا مسئلہ ہے، پی ٹی آئی میں سوائے میرے اور عمران خان کے کوئی بلدیاتی نظام کے حق میں نہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات