ملک کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سامنے آ گئی

3 نیوکلئیر پلانٹس میں ٹرپنگ کے باعث بجلی شارٹ فال بڑھنے سے ملک کے مختلف حصوں کو لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے،ان پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار دوبارہ بحال ہو جائے گی۔وزارت توانائی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 31 مارچ 2022 11:03

ملک کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سامنے آ گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 31مارچ 2022) وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ ملک میں 3 نیوکلئیر پاور پلانٹس کی ٹرپنگ سے کچھ علاقوں میں بجلی کی عارضی لوڈ شیڈنگ شروع ہو گئی ہے۔جیوٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت توانانی کا کہنا ہے کہ چند گھنٹوں میں ان پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار دوبارہ بحال ہو جائے گی۔3 نیوکلئیر پلانٹس میں ٹرپنگ کے باعث بجلی شارٹ فال بڑھنے سے ملک کے مختلف حصوں کو لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے تاہم چند گھنٹوں میں بجلی کی پیداوار دوبارہ شروع ہو جائے گی۔

خیال رہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بد ترین غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ، بار بار بندش سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، ٹیوب ویل نہ چلنے کی وجہ سے پانی کی قلت بھی پید اہو گئی جس کی وجہ سے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گرمی کی شدت بڑھنے اور بجلی کی طلب و رسد میں فرق ہونے کی وجہ سے لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوںمیں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع ہوگئی ہے۔

نیشنل پاور کنٹرول سینٹر اور لیسکو کے پاور کنٹرول سینٹر نے لوڈشیڈنگ شروع کی جس کے بعد لیسکو کے متعدد گرڈ سٹیشنز سے بجلی کی سپلائی بند رہی ۔ بار بار بجلی بند ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ٹیوب ویل نہ چلنے کی وجہ سے پانی کی بھی قلت پیدا ہو گئی اور لوگ پانی کی بوند بوند کو ترستے رہے۔ ذرائع کے مطابق گیس ،کوئلے اور آئل کی قلت سے متعدد پاور پلانٹس بند ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں لوڈ شیڈنگ دورانیہ تین سے دس گھنٹے تک پہنچ گی ا۔

لاہور شہر میں تین سے پانچ گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع کر دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق لیسکو کی طلب چار ہزار ایک سو میگاواٹ ہے جبکہ بجلی کی فراہمی تین ہزار ایک سو میگاواٹ ہے ،شہری فیڈرز پر تین سے پانچ جبکہ دیہات میںدس گھنٹے بند ش کا سامنا ہے۔