
وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے سالانہ امتحان برائی2022کے نتائج کا اعلان کردیا
جمعرات 31 مارچ 2022 17:39
(جاری ہے)
درجہ حفظ کے طلبہ وطالبات کی تعداد88737تھی ، جس میں سی83979نے شرکت کی، ان شرکامیں80958کامیاب اور3021ناکام ہوئے۔
درجات کتب میں ملکی سطح پر اول دوم ، سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے نام یہ ہیں:طلبہ میں سے درجہ عالمیہ سال دوم (ایم اے پارٹ2)میںجامعہ اشرف المدارس کراچی کے محمد واسل نے ملکی سطح پر اول پوزیشن، جامعہ دارالعلوم کراچی کے ندیم اللہ نے دوم پوزیشن جبکہ جامعہ دارالعلوم کراچی کے محمد عارف نے سوم پوزیشن حاصل کی۔عالمیہ سال اول(ایم اے پارٹ1) میں جامعہ دارالعلوم کراچی کے سید محمد حماد کریم نے اول پوزیشن ،جامعہ دارالھدی زید آباد پشاور کے محمدنے دوم پوزیشن جبکہ جامعہ دارالعلوم کراچی کے محمد عزیر نے سوم پوزیشن حاصل کی۔ عالیہ سال دوم(بی اے پارٹ2) میں جامعہ صدیق اکبر ملتان کے محمد ابراہیم نے اول پوزیشن، جا معہ بیت السلام سگھر چکوال کے محمد شاہدنے دوم پوزیشن اور جامعہ نعمانیہ لیاری ٹان کراچی کے عطااللہ مگسی بلوچ نے سوم پوزیشن حاصل کی۔عالیہ سال اول (بی اے پارٹ 1)میںجامعہ فاروقیہ حاجی آباد لوئر دیر کے محمد سلیمان نے اول پوزیشن، جامعہ دارالعلوم صدیقیہ مسلم اتحاد کالونی کوئٹہ کے محمد جمیل نے دوم پوزیشن جبکہ جامعہ دارالعلوم کراچی کے محمد عمر،جامع الصفہ سعید آباد کراچی کے احمد اور مدرسہ عربیہ عبداللہ ابن عباس محلہ گاڑی ملا کوئٹہ کے عبدالوکیل نے سوم پوزیشن حاصل کی۔ درجہ ثانویہ خاصہ (ایف اے )میںجا معہ خیرالمدارس ملتان کے محمد اسعد نے اول پوزیشن، مدرسہ عربیہ تعلیم الاسلام کباڑی مارکیٹ کوئٹہ کے نذیر احمد نے دوم پوزیشن جبکہ جا معہ عثمانیہ پشاور کے عطاالرحمن اورجامع العلوم الاسلامیہ بنوری ٹان کراچی کے سید عمر علی نے سوم پوزیشن حاصل کی۔درجہ ثانویہ عامہ (میٹرک) میں مدرسہ عربیہ عبداللہ بن مسعود پنیاں ہری پورکے محمد داد نے اول پوزیشن ،جامعہ بیت السلام سگھر چکوال کے اسرار گل ، محمد انظر اور محمد سعد نے دوم پوزیشن جبکہ جامعہ بیت السلام سگھر چکوال کے محمد طلحہ اعوان، ضیاالرحمان، سعد السمیع مہر اور مدرس الانور للعلوم الاسلامیہ والعصریہ گلشن اقبال کراچی کے محمد عاصم نے سوم پوزیشن حاصل کی۔ درجہ متوسطہ(مڈل)میں جامعہ اسلامیہ مفتاح العلوم فیض آباد پشین کے جمشید احمد نے اول پوزیشن ، مدرسہ فاروقیہ النور ٹان لاہور کے نفیس احمد نے دوم پوزیشن جبکہ جامعہ خیرالمدارس ملتان کے منصب ریاض اوردارالعلوم کچلاک کلی سنزر کوئٹہ کے فیض اللہ نے ملکی سطح پرسوم پوزیشن حاصل کی ۔ دراسات دینیہ سال دوم میںجامعہ عبداللہ بن مسعود بہلولہ دڑہ چارسدہ کے محمد عارف نے اول پوزیشن، دارالعلوم محمدیہ جامعہ خدیج الکبری اٹھارہ ہزاری جھنگ کے منیر احمد نے دوم پوزیشن اور جامعہ علوم اسلامیہ یونیورسٹی ٹان پشاور کے نور محمد خان نے سوم پوزیشن حاصل کی۔دراسات دینیہ سال اول میں جامعہ اسلامیہ عربیہ قادریہ محمد پور سنساراں بہاولنگر کے اشفاق احمد نے اول پوزیشن ، مدرسہ سیدنا حسن جوہر آباد خوشاب کے آفاق احمد خان نے دوم پوزیشن اورجامع العلوم الاسلامیہ بنوری ٹان کراچی کے فہد اسماعیل نے سوم پوزیشن حاصل کی۔تجوید للعلمامیں جامعہ عثمانیہ پشاورکے عزیر اقبال نے اول پوزیشن ، معہد الصدیق للدراسات الاسلامیہ صوابی کے عبدالوہاب نے دوم پوزیشن اور جامعہ عثمانیہ پشاور کے خلیل احمدنے سوم پوزیشن حاصل کی۔تجوید للحفاظ میں جامعہ اشرف المدارس لیہ کے محمد ابوبکر نے اول پوزیشن،جامعہ اسلامیہ امدادیہ فیصل آباد کے محمد معاویہ اور جامعہ عربیہ اڈہ محمود کوٹ مظفر گڑھ کے محمد حسان نے دوم پوزیشن جبکہ مدرسہ دارالتجوید المالکیہ میٹروول کراچی کے سہیل احمد، جامعہ اسلامیہ محمدیہ ستیانہ روڈ فیصل آباد کے سید محمدضہیب شاہ اور مدرسہ عربیہ خلفاراشدین میانوالی کے سراج الدین نے سوم پوزیشن حاصل کی۔اسی طرح طالبات میں سے درجہ عالمیہ سال دوم میںجامعہ فاطم الزہراللبنات نوتھیہ جدید پشاور کی سائرہ کنول نے ملکی سطح پر اول پوزیشن ، جامعہ فاطم الزہراللبنات میکی ڈھوک اٹک کی ام ایمن نے دوم پوزیشن اور معہد الخلیل الاسلامی بہادر آباد کراچی کی سیدہ مدیحہ نے سوم پوزیشن حاصل کی۔ درجہ عالمیہ سال اول میں جامعہ عثمانیہ پشاور کی ماریہ محمودنے اول پوزیشن، جامعہ بناالعلم رائیونڈ لاہور کی کلثوم عمران نے دوم پوزیشن اور جامعہ بناالعلم رائیونڈ لاہور کی ثنااصغر نے سوم پوزیشن حاصل کی۔درجہ عالیہ دوم بنات میں مدرسہ انوارالصحابیات رئیل کوٹیجزلاہور کی ام کلثوم نے اول پوزیشن ، مدرسہ دارالبشائر للبنات دھنی بخش بروہی گوٹھ کراچی کی ناعمہ نے دو م پوزیشن جبکہ جامع العلوم للبنات حیات آباد پشاور کی سلمی نے سوم پوزیشن حاصل کی ۔درجہ عالیہ سال اول بنات میں جامعہ اشرف البنات باڑہ گیٹ پشاور کی صدف نور نے اول پوزیشن، جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات زریاب کالونی پشاور کی سدرہ سید نے دوم پوزیشن جبکہ جامعہ اشرف البنات باڑہ گیٹ پشاور کی حسنی بی بی اورجامعہ فاطم الزہراللبنات نوتھیہ جدید پشاور کی بشری نے سوم پوزیشن حاصل کی۔درجہ ثانویہ خاصہ دوم بنات میں جامعہ عربیہ للبنات شریف آباد پشاور کی سلمی بی بی نے اول پوزیشن، مدرسہ ام کلثوم للبنات پار ہوتی مردان کی ملیحہ ساجد نے دوم پوزیشن جبکہ جامعہ دارالقرآن مسلم ٹان فیصل آباد کی خنساارشد اور جامعہ اشرف البنات باڑہ گیٹ پشاور کی شائستہ طارق نے سوم پوزیشن حاصل کی۔درجہ ثانویہ خاصہ سال اول بنات میں جامعہ دارالمحصنات للبنات ٹیٹارہ نوشہرہ کی سنہری بی بی نے اول پوزیشن ، جامعہ اشرف البنات باڑہ گیٹ پشاور کی ثناجان نے دوم پوزیشن جبکہ جامعہ سیدہ امامہ للبنات چار گلی رستم مردان کی نازش بیگم نے ملکی سطح پر سوم پوزیشن حاصل کی۔ دراسات دینیہ سال دوم میں مدرسہ ام المومنین سیدہ حفصہ رحمان آباد شیخوپورہ کی گلزارہ عباس نے اول پوزیشن،جامعہ اسلامیہ مدین العلوم ٹنڈو آدم سانگھڑ کی کشف ناز نے دوم پوزیشن جبکہ جا مع الجلیل پھان پور گوجرانوالہ کی ثنابی بی نے سوم پوزیشن حاصل کی۔دراسات دینیہ سال اول میں جامعہ اشرفیہ سکھر کی عمارہ ثاقب نے اول پوزیشن، جامعہ خالد بن ولید وہاڑی کی عائشہ مریم نے دوم پوزیشن اور جا معہ اشرفیہ کالج لاہور کی عالیہ امان نے سوم پوزیشن حاصل کی۔ تجوید للعالمات میں جامعہ خدیج الکبری للبنات عمر دین کلے کرک کی مسرت شاہین نے اول پوزیشن، دارالعلوم اسلامیہ اضا خیل بالا نوشہرہ کی فاطمہ ، جامعہ حنفیہ للبنات تجوڑی لکی مروت کی منتہی جاوید اور جامعہ بیت العلوم للبنات صابر آباد کرک کی عطیہ صوفی نے دوم پوزیشن جبکہ جامعہ شریع الاسلام ملک سمند خان کوہاٹ کی نازش نے سوم پوزیشن حاصل کی۔تجوید للحافظات میں جامعہ دارالعلوم اسلامیہ چارسدہ کی عائشہ بی بی نے اول پوزیشن، جامعہ عربیہ اسلامیہ گلستان کالونی کراچی کی خلودبشری نے دوم پوزیشن جبکہ مدرسہ سیدہ فاطم الزہرا ریڑہ باغ کی طوبی بتول نے سوم پوزیشن حاصل کی۔صدر وفاق اورناظم اعلی وفاق نے نتائج کو مثالی قرار دیتے ہوئے کامیاب ہونے والے تمام طلبہ و طالبات اور خا ص طور پرنمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے مدارس و جامعات اور طلبہ و طالبات کو مبارک باد پیش کی اور ان کی مزید ترقی اور کامیابی کے لئے دعا کی۔ انہوں نے اس موقع پر دفتر وفاق المدارس کے جملہ کارکنان کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں شبانہ روز محنت کے ساتھ امتحانات کے پر وقار انعقاد اور انتہائی محنت وجانفشانی کے ساتھ مختصر ترین وقت میں شفاف نتائج کی تیاری پر خراج تحسین پیش کیا۔مزید قومی خبریں
-
کراچی میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی ، الرٹ جاری کردیا گیا
-
قلات ،زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
-
پنجاب کے 12 اضلاع کی پولیس کا کروڑوں روپے کا اسلحہ و بارود غائب
-
دودھ کے ڈبوں میں مہارت سے چھپائی 3 کلو کیٹامین، 660 گرام آئس برآمد
-
کراچی، شادی ہال میں دولہا اور دلہن کے رشتے داروں میں جھگڑا ہوگیا، ویڈیو منظرعام پر آگئی
-
کراچی کی طرح دیگر شہروں میں بھی الیکٹرک بس سروس شروع کرنے کیلئے حکومت سندھ کی کوششیں تیز
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے آغا خان جائیدادیں ( وراثت و منتقلی) بل کی منظوری دے دی
-
سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش کرنے والا ملزمگرفتار کر لیا گیا
-
یوم تکبیر کا دن پاکستان کی برتری و مضبوطی کی یاد دلاتا ہے، وطن عزیز کو ایٹمی قوت بنانے والے ہر فرد پر ناز ہے، عبدالعلیم خان
-
یکم ذوالحجہ سے 10ذوالحجہ تک کیئے گئے اعمال صالحہ و دیگر عبادات کرنے والے افراد خوش نصیب ہوا کرتے ہیں ، پروفیسر فیض الابرار
-
میئرکراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب کی صدارت میں پانی کے مسائل پر سٹی کونسل کا اجلاس
-
پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی قیادت میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر احتجاج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.