جماعت اسلامی کا حکومت اور اپوزیشن کے غیر آئینی اقدامات اور غیر جمہوری و غیر پارلیمانی اور غیر اخلاقی رویوں پر گہری تشویش کا اظہار
جمعرات 7 اپریل 2022 00:01
(جاری ہے)
اجلاس میں کہا گیا ہے کہ جماعت اسلامی نے موجودہ اور سابقہ حکمرانوں کے غیر آئینی و غیر جمہوری رویوں کی ہمیشہ مخالفت کی ہے۔
ہم نے حکمرانوں کی کرپشن کے خلاف نہ صرف آواز بلند کی ہے بلکہ تحریکیں بھی چلائی ہیں۔ اجلاس میں اس توقع کا اظہار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان آئین پاکستان کی بالادستی کو قائم کرنے میں قوم کی رہنمائی کرے گی۔ اجلاس میں کہا گیا ہے کہ جماعت اسلامی نے ڈرون حملوں اور امریکا کے سامراجی ہتھکنڈوں کی ہر مرحلہ پر مخالفت کی ہے اورگو امریکا گو کی تحریک بھی چلائی۔ ہمارے اراکین اسمبلی نے ڈمہ ڈولا پر امریکی حملے کے نتیجے میں قرآن پڑھنے والے معصوم بچوں کی شہادت پر احتجاجاً اسمبلی رکنیت سے استعفا دیا۔ پوری قوم گواہ ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کی رہائی ہو یا ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ظالمانہ گرفتاری، جماعت اسلامی نے جلسوں، ریلیوں اور مظاہروں کے ذریعے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ جماعت اسلامی آج بھی امریکا کے جارحانہ عزائم کی مخالف ہے۔ اجلاس میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت نے سودی معیشت کے تحفظ، آئی ایم ایف کی بدترین شرائط پر عمل درآمد، گھریلو تشدد بل کے ذریعے خاندانی نظام کی تباہی، وقف املاک اور جبری تبدیلی مذہب کے قوانین اور پیکا آرڈی نینس سمیت دیگر غیر آئینی اقدامات کر کے امریکی ایجنڈے کو آگے بڑھایا ہے۔ جماعت اسلامی یہ سمجھتی ہے کہ حکمران مہنگائی، کرپشن ، بے روزگاری اور دیگر کالے قوانین کے اجرا کی اپنی ناقص پالیسیوں پر قوم کی ناراضگی سے بچنے کے لیے نام نہاد امریکی خط کے پیچھے چھپنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اجلاس میں یوکرین پر حملے ، بے گناہ شہریوں کی ہلاکت، مسلسل بمباری کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ وہ روسی جارحیت کا راستہ روکے اور جنگ بندی کے ذریعے شہریوں کی ہلاکتوں کو بند کروائے۔ اجلاس نے متناسب نمائندگی کے اصولوں کے تحت ملک میں شفاف الیکشن کا مطالبہ کیا ہے۔ اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کو بھی ووٹ کا حق دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔مرکزی نظم کے اجلاس میں نائب امرا لیاقت بلوچ، پروفیسر محمد ابراہیم، میاں محمد اسلم، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، ڈاکٹر فرید پراچہ، سیکرٹری جنرل امیر العظیم، ڈپٹی سیکرٹری جنرل وقاص جعفری، اظہر اقبال حسن، محمد اصغر، خالد رحمن، حافظ ساجد انور، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف، صدر علما و مشائخ کونسل میاں مقصود احمد، نائب امیر صوبہ کے پی عنایت اللہ خان، سیکرٹری انتخابات وقار ندیم وڑائچ اورسیکرٹری امور خارجہ آصف لقمان قاضی نے شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
ملٹی سیکٹورل سموگ ایکشن پلان پر آئندہ ہفتے سے عملدرآمد شروع ہوجائے گا
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.