
امریکی تھنک ٹینک کا بائیڈن پر شہباز شریف سے ملاقات پر زور
جو بائیڈن کو پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ اعلی سطحی تبادلہ خیال کرنا چاہیے،رپورٹ
منگل 26 اپریل 2022 12:10
(جاری ہے)
انہوں نے لکھا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کو پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ اعلی سطحی تبادلہ خیال کرنا چاہیے کیونکہ شہباز شریف پاکستان میں نئے انتخابات ہونے سے پہلے ایک سال تک حکومت میں ہوں گے۔
رپورٹ کے مصنفین نے لکھا کہ چونکہ امریکی پالیسی افغانستان میں جنگ لڑنے پر مرکوز تھی اس لیے پاکستان میں ہمارے بنیادی شراکت دار عسکری اور انٹیلی جنس سروس تھی اور سویلین حکومت پر کم توجہ دی گئی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ اب واشنگٹن، بھارت اور چین کے ساتھ علاقائی استحکام، جنوبی ایشیا میں ترقی کی حوصلہ افزائی اور پاکستان میں منتخب جمہوری قوتوں کی مضبوطی کی حمایت جیسے امور پر ہمارے وسیع تر مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے افغانستان کے مسائل کو ترجیح دیے بغیر اسلام آباد کے ساتھ بات چیت کر سکتا ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ امریکا کو اسلام آباد میں فیصلہ سازی پر پاکستان کے قریبی اتحادی چین کے اثر و رسوخ کو کسی حد تک متوازن کرنے میں بھی دلچسپی ہے۔منصفین نے مزید لکھا کہ بائیڈن انتظامیہ اور خاص طور پر وائٹ ہاوس نے پاکستان کے لیے آج تک نسبتا غیردوستانہ رویہ دکھایا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ جب عمران خان وزیر اعظم تھے اس وقت بائیڈن نے ان سے بات نہیں کی لہذا بات کرنی چاہیے۔منصفین نے وائٹ ہاوس پر زور دیا کہ شہباز شریف سے ملاقات کی جائے کیونکہ وہ تین مرتبہ پنجاب کے وزیر اعلی رہ چکے ہیں اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے بھائی ہیں جو خود تین بار وزیر اعظم رہ چکے ہیں۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
شہزادہ محمد بن سلمان جیسے عظیم انسان کی کوئی مثال نہیں، امریکی صدر
-
سٹار لنک کے استعمال کی اجازت پر سعودی عرب کامشکور ہوں، مسک
-
سعودی ولی عہد کی درخواست پر ٹرمپ کا شام پر عائد پابندیاں ختم کر نے کا اعلان
-
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا درعیہ میں صدر ٹرمپ کا استقبال
-
شہزادہ محمد بن سلمان سے گہری قربت اور پرخلوص تعلقات ہیں،ٹرمپ
-
اسرائیلی امداد تقسیم کا منصوبہ مکروہ ہے، اقوام متحدہ
-
رافیل ڈیل میں 41ہزار کروڑ کی کرپشن، کانگریس نے نیاپیڈوارباکس کھول دیا
-
ٹرمپ کا 11 ہزارافغانیوں کو امریکہ سے بے دخل کرنے کا اعلان
-
صدر ٹرمپ کا دورہ سعودی عرب عالمی امن اور سلامتی کیلئے اہم قرار
-
برسبین میں چالیس سال سے زیادہ عمر کے پاکستانی مردوں کیلئے دوڑ، کرکٹ اور والی بال کے شاندار میچز کا انعقاد
-
ٹرمپ کا خطے کا دورہ ، اسرائیل کو شامل نہ کرنے پر سوالات اٹھ گئے
-
وائٹ ہائوس کی طرف سے قطری طیارے کی پیشکش کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.