مقبوضہ جموں و کشمیر میں غیر قانونی،غیر جمہوری انتخابی حلقہ بندیوں کے خلاف پیپلزپارٹی کا مظاہرہ اور احتجاجی ریلی

ہفتہ 14 مئی 2022 00:28

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2022ء) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حد بندی کمیشن کی جانب سے غیر قانونی،غیر جمہوری انتخابی حلقہ بندیوں کے خلاف پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے زیرِ اہتمام دارالحکومت مظفرآباد میں پریس کلب کے سامنے مظاہرہ اور احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیاجس کی قیادت ممبر قانون ساز اسمبلی سردار جاوید ایوب،سابق امیدواران شوکت جاوید میر ،عزیر احمد غزالی،مشتاق السلام ،مبشرمنیراعوان،جہانگیر مغل،سید علی نقوی،خالد اعوان نے کی۔

شرکاء نے ہاتھوں میں کتبے بینرز اٹھا کر بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم، حد بندی کمیشن کے جانبدارانہ اقدام،قتل وغارت،کشمیری عوام کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے خلاف شدید نعرے بازی کی ، ریلی مین شاہراہ کا چکر کاٹ کر پر امن طور پر منتشر ہو گئی۔

(جاری ہے)

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ممبر اسمبلی سردار جاوید ایوب نے کہا کہ پیپلزپارٹی ریاست جموں و کشمیر کی ناقابل تقسیم کی وحدت کی علامت بھی ہے ضمانت بھی، قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کشمیریوں کی آزادی کے لئے ایک ہزار سال تک جنگ لڑنے کا عزم دے کر بھارت کے خلاف متحد و منظم کیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف اور مقبوضہ کشمیر بھارت کے جابرانہ تسلط سے آزادی حاصل کرے گا۔اس موقع پر خطاب کرتے کرتے ہوئے پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات امیدوار اسمبلی شوکت جاوید میر نے کہا پانچ اگست کے بعد کشمیری عوام پر آئینی ترمیم کے ذریعے نہ صرف عرصہ حیات تنگ کیا بلکہ دنیا کا طویل ترین لاک ڈاؤن اور کرفیو نافذ کر رکھا ، بھارت ہندی،ہندو،ہندوستان کی بنیاد پر ست سوچ پر اٹکا ہوا ہے۔

مشتاق السلام،عزیر احمد غزالی،شائق الحسن گیلانی،قلب عباس،جہانگیر مغل،سید علی نقوی،خالد اعوان،پرویز مغل،ماجداعوان،شیخ اظہر،عاصم نقوی،شگفتہ نورین کاظمی،جنید کاظمی،ولی میر،احسن ہمدانی،مسرت شیخ،فوزیہ حبیب،بلقیس منہاس ایڈووکیٹ،سید علی رضا سبزواری ایڈووکیٹ،محسن کھوکھر،اشتیاق چوہدری،عامر اعوان،ثاقب اعوان سمیت دیگر عہدیداروں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان کے دفاع اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے ہر قربانی کے لئے تیار ہیں۔