پراکٹر اینڈ گیمبل کا ایشیا پیسفک، مشرق وسطی اور افریقہ بھر میں مساوات اور شمولیت کے فروغ کے حوالے سے نئے عزم کا اعلان
مقامی سمٹ میں مساوات اور شمولیت کے لئے وکالت کرنے والی شخصیات جہاں آرائ ، سدرہ اقبال، عطیہ زیدی اور دیگر نے شرکت کی
جمعرات 19 مئی 2022 16:15
(جاری ہے)
مندرجہ ذیل عہد کا اعلان کیا گیا۔پی اینڈ جی 2021سے 2025 تک ایشیا پیسیفک، مشرق وسطی اور افریقہ ریجن میں خواتین کی ملکیتی اور خواتین کی زیر قیادت چلنے والے کاروبار کے ساتھ کام کرتے ہوئے مجموعی طور پر 300 ملین امریکی ڈالر خرچ کرے گا۔
پی اینڈ جی 2024 تک ایشیا پیسیفک ، مشرق وسطی اور افریقہ میں کمپنی کے برانڈ کی تشہیر کیلئے خواتین ڈائریکٹرز کی مساوی نمائندگی حاصل کرے گا۔ پی اینڈ جی 2024تک بصارت اور سماعت سے محروم افراد تک رسائی کو یقینی بناتے ہوئے اپنی برانڈ تشہیر بشمول سوشل میڈیا اور ویب سائیٹس تک رسائی کو بہتر بنائے گاپی اینڈ جی ’’ پی اینڈ جی ری لانچ پروگرام‘‘ متعارف کرائے گا جس کا مقصد ان پیشہ ور باصلاحیت افراد کاخیر مقدم کرنا ہے جنہوں نے کام چھوڑدیا اور STEMP عہدے میں ہدافی سپورٹ اور ڈویلپمنٹ کے ساتھ اپنے کیریئر پھر سے شروع کرنا چاہتے ہیں۔یہ پروگرام STEM( سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور میتھامیٹکس) میں تنوع کو تقویت دینے کے کمپنی کے عزم کا حصہ ہے اور ان لوگوں پر توجہ دی جائے گی جو آئی ٹی ، تحقیق و ترقی اور پروڈکٹ سپلائی میں اپنے کیرئر کو پھر شروع کرنا چاہتے ہیں۔عادل فرحت، چیف ایگزیکٹو آفیسر، پی اینڈ جی پاکستان نے کہا ’’ ورلڈ اکنامک فورم ( ڈبلیو ای ایف) کی طرف سے شائع کردہ ’گلوبل جینڈر گیپ رپورٹ 2021 کے مطابق صنفی عدم مساوات کے لحاظ سے 156ویں ممالک میں پاکستان کا 153واں نمبر ہے۔ای اینڈ آئی ، پراکٹر اینڈ گیمبل کے تنوعی اور شمولیت کے مجموعی مشن کا ایک اہم پہلو ہے۔ ہمارا مقصد مضبوط متنوع پروگراموں کے ذریعے پاکستان میں اعلیٰ باصلاحیت افراد بلخصوص خواتین کو راغب کرنے، بھرتی کرنے اور انہیں ملازمت پر برقرار رکھنا ہے۔اس لئے ہم نئے جرات مندانہ عزم کا اعلان کررہے ہیں اور اپنے موجودہ اقدامات کو توسیع دے رہے ہیں جو ہمیں مزید آگے بڑھنے کے قابل بنائیں گے۔ہم خواتین معاشی خودمختاری کیلئے ہوپ (HOPE) کے ساتھ اپنی شراکت دار کی تجدید کی ہے۔ ہم اس ایشو پر بات چیت اور اقدامات اٹھانے کیلئے #WeSeeEqual جیسے فارمز پر کمپنی اور اپنے برانڈز کی آواز کا استعمال جاری رکھیں گے۔ کمپنی نے ہ #WeSeeEqual سمٹ کے تحت پچھلے سال کیے گئے وعدوں پر مضبوط پیشرفت کا بھی تبادلہ کیا ۔ پاکستان میں پی اینڈ جی نے اپنیپیرنٹل لیو پالیسی 'Share the Care' کا اعلان کیا جس نے کمپنی کے اندر تمام نئے والدین کے لیے چھٹی کے زیادہ فوائد اور لچک متعارف کرائی ہے۔ پی اینڈ جی نے ایشیا پیسیفک، مشرق وسطی اور افریقہ میں 2022 تک اپنی انتظامی افرادی قوت میں مساوی صنفی توازن حاصل کرنے کے عزم کو بھی حاصل کیا ہے۔#WeSeeEqual پروگرام مزید مساوی اور شمولیتی دنیا بنانے کے لیے پی اینڈ جی کے مسلسل عزم کو ظاہر کرتا ہے اور 2019 میں ویمن امپاورمنٹ کیلئے امریکی سیکرٹی آف سٹیٹ ایوارڈ برائے کارپوریٹ ایکسیلنس کا حقدار ٹھہرایا گیا ۔ دنیا کے بڑے ایڈورٹائز کے طور پر پی اینڈ جی اور اس کے برانڈز مزید بیداری پیدا کرنے، صنفی تعصب سے نمٹنے، صنفی عدم مساوات پر بات چیت کو تیز کرنے اور تبدیلی کی تحریک دینے کے لیے میڈیا اور اشتہارات میں اپنی بااثر آواز سے استفادہ جاری رکھے گا ۔مزید مقامی خبریں
-
سرکاری دفاتر میں معلومات تک رسائی کے قانون کو پوری طرح نافذ کریں گے یہ بنیادی انسانی حقوق کے قوانین میں سے اہم قانون ہے اور اسپر عمل درآمد سے ہی معاشرے کو پر امن اور ترقی یافتہ بنایا جا سکتا ہے، ڈی ..
-
ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی کا سول ہسپتال کا دورہ ، مریضوں کی عیادت ، طبی سہولیات کا مشاہدہ
-
صدر شیعہ علماء کونسل پنجاب سید سبطین حیدر سبزواری کی رہنما ق لیگ خواجہ رمیض حسن کی والدہ اور ماموں خواجہ منیر حسین کی وفات پر منڈی بہاوالدین آمد
-
ضلع جہلم میں جرائم کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کے ماحول کو بہتر بنانا میری ذمہ داری ہے جس میں تاجراپنا کردار ادا کریں ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ۔
-
تاجروں اور انتظامیہ کا چولی دامن کا ساتھ ہے جبکہ ضلع کے مسائل کی نشاندھی اور حل کے لیے مشاورت سے معاملات حل کیے جا سکتے ہیں، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کو ان کی جہلم میں تعیناتی پر مبارک باد
-
یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم کے عہدے داران کی ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی سے ملاقات
-
جلال پور کندوال نہر سے نکالے جانیوالے (موہگوں ) نالوں کی رکاوٹ بننے والے غریب کسانوں کے مکانات کو ہرگز نہ گرایا جاۓ۔ اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان
-
عالمی فائر فائٹرز ڈے پر ہم اپنے فائر فائٹرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کی خاطر اپنی جانوں کی پرواہ نہیں کرتے، ریسکیو 1122کے تمام سٹاف ہمارے ملک کااہم ترین اثاثہ ہیں ، ڈی ..
-
شہر کے اہم مسائل کو حل کرنے کے لیے تمام اقدامات عمل میں لائے جائیں گے شہریوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ہمارے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، ڈی سی جہلم
-
ضلع جہلم کی نو تعینات ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی کا ضلع کچہری کا دورہ، مخلتف دفاتر کی بلڈنگز کی حالت کا مشاہدہ ، عملہ کی زمہ داریوں بارے آگاہی حاصل کی
-
ضلع جہلم میں حکومت پنجاب کی ترجیحات کے مطابق عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر میری ذمہ داری ہے جسے میں پورا کروں گی، ڈی سی جہلم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.