Live Updates

عمران خان بش سینئر اور جونیئر کا بے بی ہے، خورشید شاہ

عمران خان کو کس سے خطرہ ہی ذرا بتادیں، ہم نہ سہی چیف جسٹس آف پاکستان کو ہی بتادیں، وفاقی وزیر

منگل 24 مئی 2022 22:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2022ء) وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کو بش سینئر اور جونیئرکا بے بی کہتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو کس سے خطرہ ہی ذرا بتادیں، ہم نہ سہی چیف جسٹس آف پاکستان کو ہی بتادیں۔میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان کو بش نے ہی پاکستان ایکسپورٹ کیا، سابق امریکی صدر کی گود میں پلنے والا اب اٴْنہیں ہی گالیاں دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کس سے خطرہ ہی ذرا بتادیں، ہم نہ سہی چیف جسٹس آف پاکستان کو ہی بتادیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ قانون کے دائرے میں ہر چیز کی اجازت ہے، اگر وفاق پر چڑھائی کی گئی تو یہ خطرناک ہے۔اٴْنہوںنے کہاکہ ملک کا صدر ذاتی مفادات کو قومی مفاد پر ترجیح دے رہا ہے، عمران خان کی پلاننگ خطرناک ہے، وہ خود کو خیبرپختونخوا میں محفوظ سمجھتا ہے۔

(جاری ہے)

خورشید شاہ نے کہا کہ پرامن آئیں، روکا نہیں جائے گا، ریڈ زون میں نہیں آسکیں گے، سرینگر شاہراہ پر بیٹھ جائیں، ان سے کوئی تحریری معاہدے کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا عمران خان کے کنٹرول میں نہیں ہے، لانگ مارچ صرف عمران شو ہوگا، یہ جان بوجھ کر سڑکوں پر بیٹھ گئے، عمران خان کے پاس طاقت نہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اداروں کو نقصان پہنچایا گیا، کوشش کریں گے کہ انہیں نہ روکیں اگر یہ انتشار نہ پھیلائیں، ان کی کوشش ہے کہ انہیں گرفتار کیا جائے، مارا جائے تاکہ مظلوم بن سکیں۔انہوںنے کہاکہ عمران خان لانگ مارچ میں خون اور توڑ دو کی باتیں کرتے ہیں، عمران خان نے پہلے جمہوریت کا فائدہ لیا اور پھر ملک کو نقصان دیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات