شہباز شریف، آصف زرداری اور ایم کیو ایم انتخابات سے کیوں ڈر رہے ہیں فواد چوہدری
پی ٹی آئی کارکنان اور حکومت سے تنگ لوگوں سے کہتا ہوں کہ تیاری کرلیں، جلد پورا ملک میں سراپااحتجاج ہوگا: رہنما پی ٹی آئی
ہفتہ 25 جون 2022 23:35
(جاری ہے)
فوادچوہدری نے سوال کیا کہ شہباز شریف ،زرداری اور ایم اکیوایم والے الیکشن سے کیوں ڈر رہے ہیں، کوئی سیاسی جماعت الیکشن سے تو نہیں ڈرسکتی۔
کراچی کے ضمنی انتخاب میں لوگوں نے ایم کیو ایم اور دیگر جماعتوں کو مسترد کر دیا اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی کال پر 90 فیصد ووٹرز ووٹ کاسٹ کرنے نہیں آئے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ قوم سے قربانی کی توقع ہے تو خود تو قربانی دینی چاہیے مگر صورت حال یہ ہے کہ سرکاری جہازپر وزیراعظم آصف زرداری سے والدہ کی تعزیت کے لیے گئے، صاف نظر آرہا ہے کہ تمام خاندان اس وقت سرکاری خرچوں پرپل رہا ہے۔فواد چوہدری نے عنقریب امپورٹڈ حکومت کے خلاف میگا احتجاج کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم بہت جلد اگلی کال دینے والے ہیں جس میں پوراملک سراپا احتجاج ہوگا،پی ٹی آئی کارکنان اور حکومت سے تنگ لوگوں سے کہتاہوں کہ تیاری کرنی ہے۔فواد چودھری نے کہا کہ ان لوگوں نے کہا امیروں پر ٹیکس لگایا لیکن اصل میں انہوں نے کاروبار پر ٹیکس لگایا ہے۔ عمران خان پاکستان کو جوڑنے کی بات کرتے ہیں اس لیے ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم نے مل کر اس ملک کو آگے لے کر جانا ہے۔ عوام کا حکومت پر اعتماد مکمل ختم ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم تو افغانستان کی کرنسی سے بھی مقابلہ نہیں کر پا رہے۔ اراکین اسمبلی پارلیمنٹ لاجز میں رہنے کے پیسے دے رہے ہوتے ہیں جبکہ کینڈی کریش چیمپئن کی پوری ٹیم ملک کا بیڑہ غرق کر رہی ہے۔پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ حالیہ گیلپ سروے میں 76 فیصد لوگوں کی رائے ہے کہ انتخابات واحد راستہ ہیں، امپورٹڈ حکومت نے پاکستانی روپیہ کو غیر مستحکم کیا اور بدترین مہنگائی کے ساتھ کاروبار پر ٹیکس لگا دیا اور کاروبار پر ٹیکس کا پیسہ عوام دیں گے جبکہ مریم نواز کو سرکاری سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.