Live Updates

لیگی ایم پی اے عظمٰی زعیم قادری نے کورونا ایس او پیز کی دھجیاں بکھیردیں

عظمٰی زعیم قادری کورونا کے باوجود ووٹ ڈالنے کیلئے پنجاب اسمبلی پہنچ گئیں

Abdul Jabbar عبدالجبار جمعہ 22 جولائی 2022 16:40

لیگی ایم پی اے عظمٰی زعیم قادری نے  کورونا ایس او پیز کی دھجیاں بکھیردیں
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 22 جولائی 2022ء ) لیگی ایم پی اے عظمٰی زعیم قادری نے کورونا ایس او پیز کی دھجیاں بکھیردیں،عظمٰی زعیم قادری نے کورونا کے باوجود پنجاب اسمبلی پہنچ گئیں۔عظمٰی زعیم قادری مکمل حفاظتی لباس پہن کر پنجاب اسمبلی پہنچی،عظمی زعیم قادری وزیر اعلی کے انتخاب میں ووٹ ڈالنے کیلئے اسمبلی آئیں۔ واضح رہے کہ آج پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کا دنگل ہوگا۔

حمزہ شہباز اور پرویز الٰہی انتخاب میں مدمقابل ہیں ۔ اس سے پہلے تحریک انصاف نے دعوٰیٰ کیا کہ انکے 186 نمبرز پورے ہیں،186 ارکان کو اسمبلی کمیٹی روم میں پہنچا دیا گیا ۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے 186 ارکان پنجاب اسمبلی میں موجود ہیں ۔ ادھر وزیر اعلٰی پنجاب کیلئے نامزد امیدوار چوہدری پرویز الٰہی پنجاب اسمبلی پہنچے تو صحافی نے سوال داغ دیا اور چوہدری پرویز الٰہی سے پوچھا کہ رانا ثناء اللہ کہہ رہے ہیں کہ 50 ارکان ووٹ نہیں دیں گے۔

(جاری ہے)

چوہدری پرویز الٰہی نے برجستہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ساری زندگی جس نے سچ نہیں بولا،اسکا ذکر نہ کریں، جبکہ آصف زرداری کا مشن بالکل ناکام ہو گیا ۔ پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ اب زیادہ دیر نہیں لگے گی 4 بجے تک سب کو پتہ چل جائے گا۔ ادھر ضمنی الیکشن میں کامیابی کے بعد تحریک انصاف کے ارکان کی تعداد 178 ہوگئی ہے جب کہ اس کے اتحادی مسلم لیگ ق کے پاس 10 ارکان ہیں ، دونوں جماعتوں کے مجموعی طور پر 188 ارکان ہیں جب کہ 4 نشستیں جیتنے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے ارکان کی تعداد 168 ہوگئی اور اس کے اتحایوں میں پیپلز پارٹی کے 7 ارکان، ایک رکن راہِ حق پارٹی اور تین آزاد ارکان شامل ہیں، یوں حمزہ شہباز کو 179 ارکان کی حمایت حاصل ہے، 17 جولائی کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں ایک آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوا جب کہ آزاد رکن پنجاب اسمبلی چوہدری نثار غیر فعال ہیں، پنجاب اسمبلی کے 371 کے ایوان میں (ن) لیگ کے 2 ارکان کے استعفوں کے بعد اس وقت بھی 2 نشستیں خالی ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات