Live Updates

نوازشریف سے گزشتہ دور میں متواتر ملاقاتیں رہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر

وفاقی حکومت آزاد کشمیر کے فنڈز میں کٹوتی کے بجائے اضافہ کرے، سر دار تنویر الیاس

پیر 1 اگست 2022 18:02

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2022ء) وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ نواز شریف روادار اور تعلق رکھنے والے شخص ہیں، جن سے گزشتہ دور میں متواتر ملاقاتیں رہی ہیں۔ایک انٹرویومیں سردار تنویر الیاس نے کہا کہ نوازشریف کے مطابق کلثوم نواز میرے گھر کی تصویر دیکھ کر آنا چاہتی تھیں تاہم زندگی نے وفا نہ کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں بدعنوان عناصر کے خلاف احتساب کرنا چاہتا ہوں، بعض سیاستدان اور سرکاری افسران دولت کے لیے جنگلات کو تباہ کر رہے ہیں۔وزیراعظم اٰزاد کشمیر نے کہا کہ وفاقی حکومت آزاد کشمیر کے فنڈز میں کٹوتی کے بجائے اضافہ کرے۔انہوںنے کہاکہ آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی حکومت مستحکم ہے، عمران خان سے 1996 میں سعودی عرب میں فنڈ ریزنگ کے دوران تعلق قائم ہوا۔سردار تنویر الیاس نے کہا کہ اپوزیشن ساتھ دے تو آزاد کشمیر کو خوابوں کی تعبیر کے مطابق بنادوں گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات