Live Updates

سائفر سے متعلق عمران خان کی آڈیو لیکس،تحقیقات کیلئے ٹیم تشکیل دے دی گئی

انکوائری ٹیم کی قیادت ایف آئی اے اسلام آباد زون کے ڈائریکٹر کریں گے،آئی ایس آئی،ایم آئی اور آئی بی کے نمائندے بھی شامل

Abdul Jabbar عبدالجبار بدھ 5 اکتوبر 2022 14:15

سائفر سے متعلق عمران خان کی آڈیو لیکس،تحقیقات کیلئے ٹیم تشکیل دے دی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اکتوبر2022ء) سائفر سے متعلق سابق وزیر اعظم عمران خان کی آڈیو لیکس کا معاملہ۔عمران خان کی آڈیو لیکس سے متعلق تحقیقات کیلئے انکوائری ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انکوائری ٹیم کی قیادت ایف آئی اے اسلام آباد زون کے ڈائریکٹر کریں گے۔انکوائری ٹیم میں آئی ایس آئی،ایم آئی اور آئی بی کے نمائندے بھی شامل ہیں۔

تحقیقاتی ٹیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر،ڈپٹی ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ تمام افسران گریڈ 19 کے ٹیم میں شامل ہوں گے۔ یاد رہے کہ آڈیو لیکس کے معاملے پر وفاقی کابینہ نے عمران خان ، اعظم خان اور دیگر کے خلاف قانونی کارروائی کی باضابطہ منظوری دی۔

(جاری ہے)

کابینہ کمیٹی نے اجلاس میں قانونی کارروائی کی سفارش کی، کابینہ کمیٹی کی سفارشات کو سمری کی شکل میں کابینہ کی منظوری کیلئے پیش کیا گیا، جس پر عمران خان اور اعظم خان کے خلاف قانونی کارروائی کی باضابطہ منظوری دے دی گئی، وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے کابینہ کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دی۔

کابینہ کمیٹی کی سفارشات میں کہا گیا کہ یہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے جس کے قومی مفادات پر سنگین مضر اثرات ہیں، قانونی کارروائی لازم ہے جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے جج دھمکی کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کی،اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس کو چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری سے روتے ہوئے عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے عبوری ضمانت منظور کی، عدالت نے عمران خان کی 10 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے جج دھمکی کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی گئی، عمران خان کی جانب سے وکیل بابر اعوان نے درخواست دائر کی۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی بائیو میٹرک سے استثنی ٰکی درخواست بھی دائر کی گئی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات