سندھ ہائی کورٹ نے کے الیکٹرک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں تبدیلی کے خلاف حکم امتناعی جاری کردیا

ہفتہ 22 اکتوبر 2022 22:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2022ء) سندھ ہائی کورٹ نے کے الیکٹرک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں تبدیلی کے خلاف حکم امتناعی جاری کردیا ہے ۔سعودیہ اور کویت کی کمپنیوں الجمیعہ اور ڈینما انویسٹمنٹ نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تبدیلی کو چیلنج کیا ہے۔درخواست میں آئی جی ایف سی ،الویرض ، مارصل اور کراچی اسٹاک ایکسچینج کوبھی فریق بنایا گیا ہے ۔

درخواست میںموقف اختیار کیا گیا ہے کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز میں تبدیلی کیلییحکومت پاکستان کی جانب سے سیکیورٹی کلیئرنس کی منظوری لازمی ہے۔

(جاری ہے)

بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 75 فیصد اسٹیک ہولڈرز کی منظوری کے بغیر بورڈ میں تبدیلی نہیں کی جاسکتی ۔متعدد ریگولیٹری اداروں کی منظوری کے بغیر ڈائریکٹرز کی تبدیلی نہیں ہوسکتی ۔شیئر ہولڈرز اور ریگولیٹری اداروں کی منظوری کے بغیر ڈائریکٹرز کے انتخابات بھی ممکن نہیں ۔کے الیکٹرک اور دیگر کی جانب سے انتظامیہ کی تبدیلی سے متعلق اقدامات غیر قانونی قرار دیئے جائیں ۔فریقین کو ہدایت کی جائے کہ کے الیکٹرک انتظامیہ کی تبدیلی کے پاکستانی قوانین کے تحت کی جائے۔عدالت نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر فریقین سے جواب طلب کرلیا