ٌپختونخوا میں دہشتگردی کا خاتمہ پولیس اور عوام کو اختیار دینے سے ہی ہوسکتا ہے، ایمل ولی خان

منگل 15 نومبر 2022 18:25

․پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2022ء) عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ پختونخوا میں دہشتگردی کے خاتمے کا واحد راستہ پولیس اور عوام کو اختیار دینا ہے کیونکہ پولیس ہی وہ واحد فورس باقی رہی ہے جو امن و امان کی بحالی سے بڑھ کر کوئی تزویراتی اہداف نہیں رکھتی۔یہی وجہ ہے کہ پولیس کو بے اختیار رکھنے کے ساتھ ساتھ دہشت گردوں کے مسلسل نشانے پر بھی رکھا گیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ پولیس کو بے اختیار رکھنے کے ساتھ ساتھ دہشت گردوں کے مسلسل نشانے پر بھی رکھا گیا ہے۔ایسی خبریں بھی سامنے آچکی ہیں کہ پولیس پر امریکی ہتھیاروں سے حملے کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

ہمارے وطن میں عوام کی حکمرانی کا سوال ایک خونخوار شکل اختیار کر چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے اپنے دور حکومت میں پولیس کی امپاورمنٹ پر خصوصی کام کیا اور پارٹی پر "اشراف" کا غصہ آج تک ٹھنڈا نہ ہونے کی ایک بڑی وجہ یہی ہے۔ شہید ایس پی طاہرداوڑ کی شہادت کے چار سال مکمل ہونے پر ان کا کہنا تھا کہ ایس پی طاہر داوڑ کی شہادت کو چار سال مکمل ہوگئے اور آج بھی پولیس پر جدید اسلحوں سے مسلسل حملے جاری ہیں۔ شہید طاہرداوڑ کی شہادت پر پی ٹی آئی حکومت نے جس پشتون دشمنی کا مظاہرہ کیا وہ ایک پالیسی کا حصہ تھا۔