
اعتماد کا ووٹ اور اسمبلی کی تحلیل کا معاملہ،عمران خان نے نئی حکمت عملی تیار کر لی
اگر پنجاب اسمبلی کی تحلیل میں تاخیر ہوئی تو پی ٹی آئی ارکان استعفے دے دیں گے،پارٹی ارکان اسمبلی میں مزید نہیں رہنا چاہتے،چیئرمین پی ٹی آئی
عبدالجبار
جمعہ 6 جنوری 2023
12:41

(جاری ہے)
پارٹی 11 جنوری سے پہلے اعتماد کے ووٹ کے عمل کو یقینی بنائے،پارٹی ارکان اسمبلی میں مزید نہیں رہنا چاہتے،اگر اسمبلی کی تحلیل میں رکاوٹ پیدا کی گئی تو پی ٹی آئی ارکان مستعفی ہو جائیں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ گورنر پنجاب کے غیرقانونی حکم کو نہیں مانتے، اعتماد کا ووٹ لیا تو یہ گورنر کے غیر قانونی حکم کی توثیق ہوگی اس لیے اعتماد کا ووٹ لینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، ویسے بھی بڑی مشکل سے پی ٹی آئی کی حکومت سنبھل چکی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اللّٰہ کو نا شکری پسند نہیں، اس لیے پی ٹی آئی کو چاہیے کہ غیر ذمہ دارانہ بیانات نہ دے، 25 تاریخ کو اپنا حال یاد رکھے ان کی زبانیں نکلی ہوئی تھیں اور آپ کو جان کے لالے پڑے ہوئے تھے، شکر کرو اللّٰہ تعالیٰ کا، پی ٹی آئی والے کم از کم اپنے لیڈر عمران خان کی بات کو فالو کریں، میں توخود ویسے ہی کر رہا ہوں جو عمران خان کہہ رہے ہیں۔ جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کو اعتماد ووٹ دلانے کے لیے حکمت عمل جاری ہے جہاں حمزہ شہباز کیمپ کے آزاد رکن پنجاب اسمبلی بلال وڑائچ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے قافلے میں شامل ہو گئے۔
مزید اہم خبریں
-
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پاک فوج کو سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ہدایات
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان
-
وزیراعلی پنجاب کا وزیراعلی خیبرپختونخوا کو ٹیلی فون، سیلاب میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا
-
زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہو گیا
-
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 2 فیصد تک بڑھ کر ہفتے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
-
جنیوا میں پلاسٹک آلودگی کے خاتمے پر یو این مذاکرات بے نتیجہ
-
غزہ: خطرناک حالات میں انسانی خدمت کی اخلاقی ذمہ داری نبھاتے ڈاکٹر کی کہانی
-
ملک میں فی لیٹر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا امکان
-
خیبرپختونخواہ حکومت نے اتنہائی حساس علاقوں سے 5 ہزار افراد کو ریسکیو کر لیا
-
دیر میں ریسکیو اہلکار نے اپنی جان پر کھیل کر دریا کے سیلابی ریلے میں پھنسے شہری کو بچا لیا
-
خیبرپختونخواہ میں آسمانی بجلی نے بھی قیامت ڈھا دی، متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات
-
پنجاب حکومت کا اکتوبر میں ایک لاکھ گھروں کا ہدف مکمل کرنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.