Live Updates

سابق وفاقی وزیر سید علی زیدی کا ضلع کے نائب صدر اظہر شیخ کی دعوت پر ہوم اسٹیڈ ہال چاڑی کا دورہ، تاجروں اور معززین سے ملاقاتیں

حق پرست ایم این اے صلاح الدین کے فنڈز سے جوکہ تحریک انصاف کے دور میں وزیراعظم عمران خان نے انہیں دیئے تھے ہوم اسٹیڈ ہال چاڑی پر پانی کی لائن ڈالی گئی لیکن چار ماہ گزر جانے کے باوجود ابھی تک یہ سڑک تعمیر نہیں کی گئی : نو منتخب کونسلرز

جمعرات 26 جنوری 2023 22:40

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2023ء) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر اور سابق وفاقی وزیر سید علی زیدی نے ضلع کے نائب صدر اظہر شیخ کی دعوت پر ہوم اسٹیڈ ہال چاڑی کا دورہ کیا ، علاقے کے تاجروں اور معززین سے ملاقاتیں کیں ۔ اس موقع پر یوسی چیئرمین، وائس چیئرمین اور منتخب کونسلروں نے علی زیدی کو بتایا کہ انہوں نے حق پرست ایم این اے صلاح الدین کے فنڈز سے جوکہ تحریک انصاف کے دور میں وزیراعظم عمران خان نے انہیں دیئے تھے ہوم اسٹیڈ ہال چاڑی پر پانی کی لائن ڈالی گئی لیکن چار ماہ گزر جانے کے باوجود ابھی تک یہ سڑک تعمیر نہیں کی گئی ہے جس کی وجہ سے پورے علاقے کے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے، سارا دن مٹی اور دھول اڑتی ہے جبکہ ٹریفک کی روانی بھی بری طرح متاثر ہورہی ہے، چار ماہ گزر جانے کے باوجود ابھی تک اس کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ، علی زیدی نے کہاکہ بدقسمتی سے منتخب نمائندے کام نہیں کررہے جس کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

اس مسئلے کا فوری حل نکالا جائے اور شہریوں کو ریلیف دیا جائے۔ علاوہ ازیں پی ٹی آئی کے بلدیاتی الیکشن میں جیتنے والے اراکین کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے علی زیدی نے کہاکہ 32ارب روپے کا محکمہ آبپاشی کا فنڈ ہے جس سے ڈرینج اور نالے صاف کرنے ہوتے تھے لیکن جب سیلاب آیا تو سب نے حال دیکھ لیا، سیلا ب میں جو امدادی سامان آیا وہ بازاروں میں فروخت ہورہا ہے، انہوں نے کہاکہ امپورٹڈ حکومت گھبراچکی ہے اور یہ مکمل دبا میں ہے۔

بلدیاتی انتخابات جیتنے والے پی ٹی آئی اراکین کو اب کام کرکے دکھانا ہوگا، انہوں نے کہا کہ کراچی میں پیپلزپارٹی نے بلدیاتی نمائندوں کے ضمیر خریدنے کی کوشش شروع کردی ہے ، بلدیاتی الیکشن جیتنے اور لڑنے والے سب امیدواروں کو مبارکباد دیتا ہوں اور یہ سب جانتے ہیں کہ یہ بلدیاتی انتخابات پی ٹی آئی کے دبا کی وجہ سے ہوئے ہیں ، زرداری مافیا انتخابات نہیں چاہتی تھی ۔ سندھ میں پینے کا پانی بھی نہیں یہ 15 سال سے صوبے کے وسائل کو لوٹ رہے ہیں ، انہوں نے صوبے کو کھنڈر بناکر سندھ کو لوٹ لیا گیا ہے، ترقیاتی فنڈز بھی کھاگئے ہیں
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات