شاہد خاقان عباسی پارٹی میں سینئر سیاستدان ہیں ،اب مریم نواز سینئر ہوگئیں
شاہد خاقان عباسی نے 3 سال پہلے نوازشریف سے اپنے بارے میں بات کی تھی،شاہد خاقان عباسی نے کہا تھامریم نواز کے ہاتھ میں پارٹی کی کنجی دی گئی تو وہ مستعفی ہوں گے۔سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی گفتگو
مقدس فاروق اعوان
بدھ 1 فروری 2023
14:42
(جاری ہے)
مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ ہم پر 30 سالوں سے قرضوں کا بوجھ ہے۔
پاکستان قرض لے کر ادا کرتا ہے جو پرانی روش ہے۔قطر ،یواے ای ،یواین ،ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی بات کی۔پاکستان کے پاس معیشت چلانے کا بہترین پلان ہونا چاہئیے۔میں نے آئی ایم ایف سے جو معاہدہ کیا اسحاق ڈار نے آ کر توڑد یا۔ یہ تو ایسا ہے کہ ہم اپنے ہی خنجر سے زخمی ہوئے ہوں۔پاکستان میں جو بھی وزیرخزانہ آئی ایم ایف سے معاہدہ کرتا ہے دوسرا آکر توڑ دیتا ہے۔پرویز مشرف گئے تو پیپلزپارٹی الزام لگاتی رہی ،ن لیگ آئی تو اس کا بھی الزام یہی تھا۔ سابق وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف نے سخت شرائط رکھی ہیں۔بجلی کی قیمتیں بڑھانا ہوں گی۔بجلی کی قیمت بڑھانے کی شرط حکومت کے لیے پریشان کن ہے۔ 45 سال بعد بھی ہم آئی ایم ایف کے پاس جا رہے ہیں۔آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ کریڈایبلٹی دیکھنی ہے۔مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار کی پالیسیاں میری پالیسی سے مختلف تھیں۔امیر ترین لوگوں کو پیٹرول پر سبسڈی دی گئی تھی ،میرا موقف تھا ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ ڈیفالٹ کے خدشے سے بچنے کے لیے ڈالر کی ڈیمانڈ تھی لیکن اب وہ نیچے جاسکتا ہے۔وزرا،بیوروکریٹ اچھے ہوتے ہیں طریقہ حکمرانی درست نہیں ہوتا۔مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا اراکینِ اسمبلی کی مراعات کے بل پر نظرثانی کا اعلان
-
فرانس کا مجوزہ پولیس فائرنگ قانون ’قتل کا لائسنس‘ ہے، ناقدین
-
بھارت میں نئے قوانین سے ٹرانس جینڈر افراد کی طبی سہولیات متاثر
-
طلال چوہدری بتائیں کیا ‘ان کے سمیت تمام اراکین قومی اسمبلی کے پاس بلیو پاسپورٹ نہیں ہیں؟.ملک عدیل اقبال
-
کوئی مائی کا لعل پیدا نہیں ہوا جو ریاستِ پاکستان کو ڈرا یا دھمکا سکے، ترجمان پاک فوج
-
بلوچستان میں 4 روز میں دہشتگردی کے 3 بڑے واقعات ہوئے، یہ سب ہندوستان کروا رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
-
انقرہ میں گفتگو کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کے پانچ جھوٹے دعوے
-
غزہ: جنگ سے تباہ تعلیمی نظام کے سبب طلبہ تعلیم جاری رکھنے کے لیے بیرونِ ملک جانے پر مجبور
-
خیبر پختونخواہ اسمبلی میں پاس ہونے والا بل مضحکہ خیز ہے، طلال چوہدری
-
”اسرائیل کو تباہ کر دو “اسپین میں فیسٹیول کی پریڈکے دوران بڑا بینردنیا کی توجہ کا مرکزبن گیا
-
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ فتنۃ الہندوستان کے 19 دہشت گرد ہلاک، 11 جوان شہید
-
کھاریاں میں چور بینک کی اے ٹی ایم توڑ کر 98 لاکھ روپے لے اڑے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.