Live Updates

جیل بھرو تحریک عمران خان کی بس کی بات نہیں،جیل جانے کے خوف سے عدالتوں میں ضمانتوں کے مچلکے جمع کرواتا پھر رہا ہے، مفتی عبدالواحد قریشی

بدھ 8 فروری 2023 21:10

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2023ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما مفتی عبدالواحد قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کرکے ملک کو تباہی کے کنارے پر کھڑا کردیا ہے،جیل بھرو تحریک عمران خان کی بس کی بات نہیں وہ تو جیل جانے کے خوف سے عدالتوں میں ضمانتوں کے مچلکے جمع کرواتا پھر رہا ہے پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کی اتحادی جماعت ضرور ہے لیکن وہ پی ڈی ایم کا حصہ نہیں اس لیے وہ پی ڈی ایم کے فیصلوں اور پالیسیوں کی پابند نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹھل میں محفل حسن قرات اور دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جے یو آئی ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری،مولانا عبدالجبار رند اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی اور کمر توڑ مہنگائی کی وجہ گذستہ حکومت کی ناقص کارکردگی اور آئی ایم ایف سے کیا گیا معاہدہ ہے جو اکتوبر میں پورا ہوگا جس کے بعد مہنگائی کے جن کو قابو کرلیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختون خواہ میں پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے معاشی طور پر تہس نہس کرکے رکھ دیا ہے صوبے میں جب ایم ایم اے کی حکومت تھی تو اس وقت 98 ارب روپے کا صوبہ مقروض تھا اب 1070ارب روپے کا مقروض ہے اب تو صوبے کی حالت یہ ہے کہ ان کے پاس سرکاری ملازمین کی تخواہوں کے لیے پیسہ نہیںانہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اسٹبلشمینٹ ابتک نیوٹرل ہے اور مستقبل میں بھی نیوٹرل رہیگی انہوں نے کہا کہ جے یو آئی آنے والے الیکشن میں ایک نئے جذبے اور ولولے اور بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریگی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات