Live Updates

مصطفیٰ کمال کا عمران خان کو وزیراعظم سے صلح کرنے کا مشورہ

عمران خان موجودہ وزیراعظم سے صلح کر لیں تو ملک کے مسائل حل ہو جائیں،روزانہ اختلاف کی خبروں کے باعث معیشت خراب ہو رہی ہے۔ رہنماایم کیو ایم پاکستان مصطفی کمال کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 11 فروری 2023 13:47

مصطفیٰ کمال کا عمران خان کو وزیراعظم  سے صلح کرنے کا مشورہ
کراچی(اردوپوائنٹ،اخبارتازہ ترین ۔ 11 فروری 2023ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 256 میں ضمنی الیکشن کیلئے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان کے امیدوار مصطفی کمال کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے۔ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو وزیراعظم شہباز شریف سے صلح کرنے کا مشورہ دے دیا۔مصطفیٰ کمال نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان موجودہ وزیراعظم سے صلح کر لیں تو ملک کے مسائل حل ہو جائیں۔

روزانہ اختلاف کی خبروں کے باعث معیشت خراب ہو رہی ہے، پی ٹی آئی والے استعفیٰ دیتے ہیں پھر رکوانے جاتے ہیں۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ مطالبات پر حکومت سے بات ہو رہی ہے ابھی تک جواب نہیں آیا، ہمارا دھرنا 12 فروری کو طے ہے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں سید مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ12 فروری کادھرنا پیپلزپارٹی کے وعدے اور خط پر عمل کرانے کیلئے ہے ،صوبائی حکومت کے خط کے بعد کراچی میں کوئی حلقہ بندیاں تھیں ہی نہیں تو الیکشن کیسا پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کی متعصبانہ حلقہ بندیوں کے سبب حیدرآباد سے حیدرآبادشہر کا میئر آنا ممکن نہیں۔

ان متعصبانہ حلقہ بندیوں کے ذریعے حیدرآبادشہر میں اندرون سندھ سے میئر لاکر مسلط کیا گیا ہے، گورنر سندھ آرڈیننس کے ذریعے حیدرآباد کی تقسیم ختم کریں تاکہ حیدرآباد شہر سے شہری میئر منتخب ہو۔ انہوں نے کہا کہ شہری سندھ کے علاقوں کو جیری مینڈرنگ کے ذریعے صحیح گناتک نہیں جارہا دھاندلیوں کے ذریعے کراچی کے نام نہاد بلدیاتی انتخابات جیتے گئے ہیں جو کوٹہ سسٹم ہم پر مسلط کیا گیا آج اس کوٹہ پر بھی اس شہر کو نوکریوں سے محروم رکھا جارہا ہے۔جعلی ڈومیسائل کے ذریعے نوکریوں کی باندربانٹ کی جارہی ہے، اس شہر کے عوام کوپانی سے محروم کر کے غیر قانونی ہائڈرنٹ کے ذریعے وہی پانی عوام کو پیسوں کے عوض بیچا جارہا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات