ضمنی الیکشن کیلئے چوہدری نثار اور مصطفی کمال کے کاغذات نامزدگی منظور

ہفتہ 11 فروری 2023 17:05

راولپنڈی /کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2023ء) قو می اسمبلی میں ضمنی انتخابات کیلئے چوہدری نثار اور مصطفی کمال کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔این اے 59 راولپنڈی سے سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارکے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔

(جاری ہے)

ادھر کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 256 میں ضمنی الیکشن کے لیے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے امیدوارمصطفی کمال کے کاغذات نامزدگی منظور بھی کرلیے گئے۔

ان کے علاوہ این اے 256 میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے امیدوار عماد الدین کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کرلیے گئے۔دوسری جانب این اے 247 میں ضمنی الیکشن کے لیے تحریک انصاف کے آفتاب صدیقی کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کرلیے گئے۔خیال رہے کہ یہ تمام نشستیں تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی کی جانب سے استعفوں کے بعد خالی ہوئی ہیں۔