خیبرپختونخوا کے آٹھ حلقوں میںضمنی انتخابات کا پہلا مرحلہ

کا غذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران 2 اٴْمیدواروں کے کاغذات مسترد ،74کے کاغذات درست قراردے کر منظور کرلئے گئے

منگل 14 فروری 2023 23:23

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2023ء) کوہاٹ سمیت صوبہ خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کے آٹھ حلقوں پرضمنی انتخابات کے پہلے مرحلہ کے تحت کا غذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران کل 76 اٴْمیدواروں میں صرف( 2) اٴْمیدواروں کے کاغذات مسترد کر دیئے گئے جبکہ 74اٴْمیدواروں کے کاغذات درست قراردے کر منظور کئے گئے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق کاغذات مستر کرنے والے حلقوں میں این اے 17 ہری پور سے شوکت بلال خان اور این اے 38 ڈیرہ اسماعیل خان سے عبدالرشید کے کاغذات نامزدگی مسترد کریئے گئے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان خیبرپختونخوا کے مطابق صوبہ میںقومی اسمبلی کی(8) حلقوں پر 16 مارچ 2023 کو ہونیوالے ضمنی انتخابات کے لئے جاری شیڈول کے مطابق مجموعی طور پر 76 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے تھے جہاں کاغذات کی جانچ پڑتال کے دوران این اے 17 ہری پور سے شوکت بلال خان کے کاغذات انکم ٹیکس گوشوارہ جمع نہ کرانے اور این اے 38 ڈیرہ اسماعیل خان سے عبدالرشید کے کاغذات، سرکاری ملازمت سے سبکدوشی کو دوسال مکمل نہ ہونیکی وجہ سے مسترد کئے گئے جبکہ 74 اٴْمیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے کر منظور کئے گئے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کے آٹھ حلقوں میں این اے 4 سے کل 9 اٴْمیدوار‘ این اے 17 ہری پور سے 7 ‘ این اے 18 صوابی سے 11 ‘ این اے 25 نوشہرہ سے 9 ‘ این اے 26 نوشہرہ سے 12 ‘ این اے کوہاٹ 32 سے 7 ‘ این اے 38 ڈیرہ اسماعیل خان سے 9 جبکہ این اے 43 خیبر سے 10اٴْمیدوار میدان میں رہ گئے ہیں۔متعلقہ ریٹرننگ افسروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی منظوری یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں کل16 فروری تک متعلقہ ایپلیٹ ٹریبونل کے پاس جمع کرائے جاسکیں گی جبکہ ایپلیٹ ٹریبونل کی جانب سے ان اپیلوں پر فیصلہ 20 فروری تک کیا جائے گا۔

21 فروری کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری کی جائیگی اور 22 فروری تک کاغذات نامزدگی واپس لئے جاسکیں گے۔ 23 فروری 2023 کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کرکے اٴْمیدواروں کوانتخابی نشانات الاٹ کئے جائینگے۔ ضمنی انتخابات کے پہلے مرحلے کے تحت پولنگ 16 مارچ 2023 کو ہوگی۔