Live Updates

پاکستان میں آئے کچھ لوگ جن دفاترز کا دورہ کررہے یہ خوفناک بات ہے

حساس چیزوں کو بنانے کیلئے میں نے احمدی نژاد، صدام ، قذافی سے مذاکرات کئے ، آخر میں ڈاکٹر قدیر کو سلیوٹ مارا اوروہ قومی اعزاز کے ساتھ دفن ہوا۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدکا حساس معاملات سے متعلق الزام

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 17 فروری 2023 21:33

پاکستان میں آئے کچھ لوگ جن دفاترز کا دورہ کررہے یہ خوفناک بات ہے
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 فروری 2022ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ خدا نخواستہ اپریل سے پہلے کوئی بڑا سانحہ نہ ہوجائے، پاکستان میں آئے کچھ لوگ جن دفاترز کا دورہ کررہے یہ خوفناک بات ہے، حساس چیزوں کو بنانے کیلئے میں نے احمدی نژاد، صدام ، قذافی سے مذاکرات کئے ، آخر میں ڈاکٹر قدیر کو سلیوٹ مارا اوروہ قومی اعزاز کے ساتھ دفن ہوا۔

انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مین رونے چیخنے چلانے والا بندہ نہیں ہوں، دو راتیں اور دو دن بھاری تھے ، سسرال میں میرا خیال نہیں رکھا گیا مجھے موت کی چکی میں بند رکھا گیا، یہ میرے ٹویٹر سے ڈرتے ہیں، یہ ہرلحاظ سے چور ہیں، چوروں نے ملک پر قبضہ کیا ہوا ہے، ملکی سالمیت کو اس بحران میں ڈال دیا ہے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ ملک کو بچا سکتی ہے، باقی میں کسی کی طرف نہیں دیکھ رہا، یہ رات کو چھاپہ مار کے فون گھڑیاں، لے گئے۔

یہ بالکل الیکشن نہیں کرارہے، یہ الیکشن سے بھاگ گئے ہیں، صدر اور سپریم کورٹ الیکشن کروا دے تو الگ بات ہے، ان کا ایجنڈا عمران خان کی مقبولیت کو ختم کرنا ہے، یہ نہیں چاہتے عمران خان اکثریت کے ساتھ آئے، خدا نخواستہ اپریل سے پہلے کوئی بڑا واقعہ نہ ہوجائے، پی ڈی ایم آرٹیکل 6کے گھیرے میں ہے۔ن لیگ عوام میں ختم ہوگئی ہے، پیپلزپارٹی نے ان کا جنازہ نکال دیا ہے۔

مجھ سے کیس پر نہیں صرف سیاسی باتیں ہوئیں، ان کے پاس کوئی حل نہیں ہے، پھنس گئے ہیں۔ انہوں نے فوج کا وقار بھی خراب کیا ہوا ہے۔جو لوگ پاکستان آئے ہوئے ہیں وہ جن دفاترز کا دورہ کررہے ہیں وہ بڑی خوفناک بات ہے، پاکستان کے حساس چیزوں کو بنانے کیلئے حکومت کے کہنے پر میں نے ایران میں احمدی نژاد، صدام ، قذافی سے مذاکرات کئے ہوئے، آخر میں اس شخص کو سلیوٹ مارا اور قومی اعزاز کے ساتھ دفن ہوا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات