مسلم لیگ (ن) نے ماضی میں بھی کاٹلنگ کی عوام کے لیے سوئی گیس پائپ لائن منصوبے کی منظوری دی ، امیر مقام
بہت جلد کاٹلنگ کی عوام منصوبے سے مستفید ہونگے ،انجینئر امیر مقام کا کاٹلنگ سوئی گیس ڈسٹری بیوشن نیٹورک کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب
منگل 21 فروری 2023 22:11
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ بہت جلد کاٹلنگ کی عوام اس منصوبے سے مستفید ہو نگے۔
مشیر نے کہا کہ ملک میں تمام لوگوں کے لیے ایک جیسا قانون ہونا چاہیے، جیلوں میں موجود قیدیوں میں مایوسی پھیل گئی اور رات آٹھ بجے کسی فردِ واحد کی حاضری کیلئے اعلیٰ عدالت کا کھلنا قابل افسوس ہے۔ مشیر نے کہا کہ ایک آئین شکن صدر، وزیراعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے الگ قانون اور عوام کے لیے الگ قانون کا ہونا قابلِ افسوس ہے۔انجینئر امیر مقام نے کہا کہ آج پاکستان کی عوام کو جس مہنگائی کا سامنا ہے وہ عمران اور اس کے نااہل ٹولے کا ہی کارنامہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران کو اپنے جھوٹے بیانیوں کا حساب دینا ہوگا جو پہلے امریکی سازش کا چرچا کرتے تھے اور آج کہتے ہیں کہ کوئی سازش نہیں ہوئی۔ مشیر نے کہا کہ اب خیبر پختونخوا کی عوام کو اب مسلم لیگ ن کو آزمانا چاہیے جنہوں نے بغیر مینڈیٹ کے ان کا مقدمہ لڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز 15 مارچ کو تخت بھائی، مردان میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گی۔ ورکرز کنونشن کے دوران جماعت علمائے اسلام سے صاحبزادہ افتخار باچہ، عوامی نیشنل پارٹی سے رفیع للہ اور ڈاکٹر بہادر سید نے ہزاروں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی۔انجینئر امیر مقام نے اپنے خطاب سے پہلے تحصیل کاٹلنگ کے 26 گاؤں میں سوئی گیس ڈسٹری بیوشن نیٹورک اور سپلائی کے منصوبوں کا افتتاح کیا جن میں شموزو، بابوزئی، میاں خان،سنگاؤ، عالم گنج، چر چوڑ، ڈھیری،لکپانی قاسمی،تازہ گرام/ سروبی، مددخان بانڈہ، اًلو، شاہ آباد، جنگا، خان شریف بانڈہ/ استمبول بانڈہ، بہار بانڈہ غنڈو چوک/ حجیان/ اِنزرگی/ سواتیان، غالہ/ پیرانو کلے اور لنڈے شاہ/ پرانا متہ شامل ہیں۔مزید قومی خبریں
-
لاہور: یتیم خانہ چوک میں کالعدم مذہبی تنظیم کے دفتر پر تعینات پولیس اہلکاروں پرفائرنگ
-
سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک کروڑ 40لاکھ ڈالر کا اضافہ
-
پاکستان، قازقستان زرعی استعداد کو تجارتی مواقع میں تبدیل کرنے پر متفق
-
نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ، ملکی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں، گورنر سندھ
-
آزادی کا دن ہمیں اپنے اسلاف کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے،گورنرسندھ
-
بلوچستان کے طلباء ملکی جامعات میں تعلیم حاصل کرکے ملک و صوبے کی ترقی میں کردار ادا کریں ، میرسرفرازبگٹی
-
ساہیوال ، مختلف وارداتیں، 7لاکھ سے زائد نقدی ،4موبائل فون لوٹ لئے گئے،4 ڈاکو گرفتار
-
ساہیوال ،ذخیرہ اندوزوں سے 20ہزار میٹرک ٹن سے زائد گندم تحویل میں لے لی گئی
-
گورنر خیبر پختونخوا سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے سندھ کی ملاقات
-
اینٹی کرپشن کوبھیجے گئے کرپشن مقدمات دوبارہ نیب عدالتوں کو منتقل ہوگئے
-
گورنر خیبر پختونخوا کی شہید ڈی ایس پی دیار خان کے گھر آمد، فاتحہ خوانی اور اہلخانہ سے تعزیت کی
-
بزرگوں کی قربانیوں، جدوجہد اور دعائوں کے ثمر سے آج ہم آزاد وطن میں فخر سے سانس لے رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.