سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں قومی اسمبلی کی9نشستوں پر انتخابات کے نوٹیفکیشن پر عمل درآمد روک دیا

ضمنی انتخابات16مارچ کو منعقد ہونا تھے‘اعلی عدالت کا آزاد امیدوار کی درخواست پر25مارچ کو دوبارہ سماعت کا حکم

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 7 مارچ 2023 12:12

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں قومی اسمبلی کی9نشستوں پر انتخابات کے نوٹیفکیشن ..
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 مارچ ۔2023 ) سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں 16 مارچ کو 9 حلقوں پر ضمنی الیکشن کے نوٹیفکیشن پر عملدر آمد روک دیا ہے سندھ ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے 9 ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی، سماعت کے دوران قومی اسمبلی 252 سے آزاد امیدوار قیص شیخ نے ہی ٹی آئی کے درخواستوں میں فریق بننے کی درخواست دی.

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ میں ضمنی انتخابات میں امیدوار ہوں، مجھے بھی سنا جائے، لاہور، پشاور، اسلام آباد اور بلوچستان میں بھی ایسی ہی درخواستوں پرحکم امتناع مل چکا ہے آزاد امیدوار قیس منصور شیخ ایڈووکیٹ نے کہا کہ میں نے فریق بننے کی درخواست دائر کی ہے، ایک حلقے سے آزاد امیدوار ہوں، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ اس کیس میں جو ہوا ہے کیا آپ کو ان کے حقائق معلوم ہیں.

سندھ ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے 9 رکن قومی اسمبلی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر سماعت کے دوران 16 مارچ کو ہونے والے ضمنی الیکشن کے نوٹیفکیشن پر عمل درآمد روک دیا قیس شیخ کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ آئندہ سماعت پر آپ کو بھی سن لیں گے، کیس کی مزید سماعت 25 مارچ تک ملتوی کردی گئی. وکیل پی ٹی آئی شہاب امام ایڈووکیٹ نے کہا کہ جیسا کہ دیگر صوبوں میں روک دیا ہے ضمنی الیکشن یہاں بھی روک دیا ہے کراچی کے جن نو حلقوں پر سندھ ہائی کورٹ نے ضمنی الیکشن کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد روک دیا ان میں این اے 242 کراچی ایسٹ 1، این اے 243 کراچی ایسٹ 2، این اے 244 کراچی ایسٹ 3، این اے 247 کراچی ساوتھ 2، این اے 250 کراچی ویسٹ 3، این اے 252 کراچی ویسٹ 5، این اے 254 کراچی سینٹرل 2، این اے 256 کراچی سینٹرل 4 شامل ہیں.