Live Updates

پی ٹی آئی ،پی ڈی ایم کی لڑائی نوراکشتی ،عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے ،حاجی عنایت الرحمن

لڑائی محض اقتدار ، مفاد اور کرپشن کیلئے ہے اس کے علاوہ ان کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے ،ایف اے ٹی ، آئی ایم ایف کی غلامی ، غیر اسلامی قانون سازی ،مہنگائی و بیروزگاری میں دونوں کی ریس لگی ہوئی ہے ،امیر جماعت اسلامی نوشہرہ

بدھ 15 مارچ 2023 20:25

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2023ء) امیر جماعت اسلامی ضلع نوشہرہ حاجی عنایت الرحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کی لڑائی نوراکشتی اور عوام کی انکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے ، یہ لڑائی محض اقتدار ، مفاد اور کرپشن کیلئے ہے اس کے علاوہ ان کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے یہ ایک دوسرے کے سہولت کار ہیں ، ایف اے ٹی ، آئی ایم ایف کی غلامی ، غیر اسلامی قانون سازی اور مہنگائی و بیروزگاری میں دونوں کی ریس لگی ہوئی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے قران سکول میں جے آئی یوتھ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

حاجی عنایت الرحمان نے کہا کہ دونوں جماعتوں نے ملک کو بیدردی سے لوٹا ہے ، 75سالہ پاکستان انہی کی وجہ سے قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے اور 22کروڑ عوام آٹے کے تھیلے کے پیچھے لگے ہوئے ہیں ، لاکھوں نوجوان ملک سے بھاگ رہے ہیں ، انڈسٹری اور کاربار کا بیڑا غرق کر دیا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے کل نواز شریف اور اسکی پارٹی کے ساتھ پی ٹی آئی کی طرف سے ہو رہا تھا عوام کے مسائل کے حل کیلئے نہ انہوں نے کوئی سنجیدہ قدم اٹھایا اور نہ موجودہ حکمرانوں نے انصاف کے دروازے عوام پر بند کر دئیے گئے ہیں ججز کی سیاسی تقسیم بھی واضح نظر آرہا ہے جس میں عدالتی نظام کی مٹی پلید ہو گئی ہے دونوں طرف کے نام نہاد سیاستدان اور حکمران عالمی سطح پر قومی جگ ہنسائی اور ملک کی سبکی کا باعث بن رہا ہے اس لئے وقت کا تقاضا ہے کہ کرپٹ مافیاز کے اس دو طرفہ اکٹھ کا مقابلہ کرنے کے لئے بے بس عوام جماعت اسلامی کے جھنڈے تلے متحد ہو جائیں کیونکہ جماعت اسلامی ہی قوم کیلئے امید کی کرن ہے انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی نے قومی اسمبلی اور سینٹ سے لیکر صوبائی اسمبلیوں اور مقامی حکومتوں میں رہ کر ڈیلیور کیا ہے اور عدالتوں سے لیکر نیب تک وکی لیکس سے لیکر پانامہ لیکس اور پینڈورا لیکس تک ہر جگہ سرخرو رہی ہے ، جماعت اسلامی کی لیڈر شپ اور کارکن ہر دو قوم کی خدمت کے جذبے سے سرشار اور منظم ہیں اور تمام قومی مسائل کے حل کے حل کی کنجی ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات