Live Updates

نگران وزیراعلیٰ نے حکومت کی رٹ قائم کرنے کے لیے پولیس کو فری ہینڈ دے دیا

اب جو پولیس کی طرف ہاتھ بڑھائے گا وہ توڑیں گے،یہ نہیں ہو سکتا ہے پولیس مار کھاتی رہے اور ہم چپ رہیں۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی نیوز کانفرنس

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 20 مارچ 2023 11:30

نگران وزیراعلیٰ نے حکومت کی رٹ قائم کرنے کے لیے پولیس کو فری ہینڈ دے ..
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔20 مارچ 2023ء ) نگران وزیراعلیٰ نے حکومت کی رٹ قائم کرنے کے لیے پولیس کو فری ہینڈ دے دیا۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے کینال روڈ سے ٹینٹ اتارے ٹریفک جام ہو ریا تھا۔پولیس اور رینجرز بھی وہاں پر موجود تھی۔محسن نقوی نے مزید کہا کہ اب جو پولیس کی طرف ہاتھ بڑھائے گا وہ توڑیں گے۔

پولیس آگے جانا چاہتی تھی انہیں پتہ تھا کہ آگے اسلحہ بردار کھڑے ہیں۔دونوں بار میں نے پولیس کو کہا واپس آ جائیں۔ پولیس کو کہہ دیا رِٹ قائم کرنے کے لیے جو کرنا پڑے کریں۔ان ریاست کی رِٹ قائم کریں گے۔آئی جی پنجاب سے کہہ دیا ڈیڈ لائن دے دیں۔یہ نہیں ہو سکتا ہے پولیس مار کھاتی رہے اور ہم چپ رہیں۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ کوئی سیاسی کارکن اس طرح کی حرکت ہیں کرتا،ایلیٹ کے اہلکاروں سے اسلحہ چھینا گیا اور گاڑی کو نہر میں پھینک دیا گیا،مظاہرین نے ایلیٹ کی گاڑی کو روکا اہلکاروں پر تشدد کیا گیا، دو روز قبل کینال روڈ کو کلیئر کروایا ،میں نے کہا تھا کہ اس ایریا کو کھولیں،ہماری کوشش ہے ماحول خراب نہ ہو اور نہ ہی کوئی جانی نقصان ہو۔

(جاری ہے)

میں نے آئی جی کو کہا ہے کہ ان سے بات کریں۔پولیس کو کہا ہے کہ اب حکومتی رٹ قائم کریں گے۔اب جو قانون توڑے گا اس کے ساتھ کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔میں اپنے پولیس فورس کے ساتھ کھڑا ہوں۔اب اگر کسی نے کوئی حرکت کی تو اس کا بھرپور جواب دیں گے۔پولیس کو ہدایات دی ہیں کہ اب جو قانونی کارروائی ہے وہ کریں۔سیاسی معاملات چلائیں لیکن اس طرح کی حرکتوں کی اجازت نہیں دی جائے گی،آج الیکشن کمیشن کو بھی خط لکھ رہے ہیں،تفصیلات بھی بھیج رہے ہیں۔

کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ پولیس اہلکاروں کو کھل عام دھمکیاں دیں۔نگران وزیراعلیٰ نے عمران خان کے نام پیغام میں یہ بھی کہا کہ اگر آپ کو پولیس پر اعتماد نہیں تو سیکیورٹی واپس کردیں ۔روز پولیس افسران کو دھمکیاں دیں اور سیکیورٹی بھی دیں یہ ممکن نہیں ہے۔پی ٹی آئی سے درخواست ہے کہ اس طرح معاملات چلانا درست نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پیغامات اور آڈیوز موجود ہیں جس میں پولیس اہلکار ان سے درخواست کررہے ہیں۔

پولیس اہلکار انہیں کہہ رہے ہیں کہ سرچ وارنٹ ہے ہمارے ساتھ چلیں۔آج تک سرچ وارنٹ پر عملدرآمد نہیں کرایا گیا،پولیس اہلکار عمران خان کے گھر کے اندر نہیں گئے ، اگر کوئی پیٹرول بم چلائے تو کیا کریں،پیٹرول بم گرانے کی ویڈیوز بھی موجود ہیں،مسلسل پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا جارہا ہے،پولیس اہلکاروں نے اگر صبر نہ کیا ہوتا تو دیکھتے،اب بس ہوگئی ،وہ کتنا صبر کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات