
ڈالرز کی چمک سے ٹاپ کیوی کرکٹرز کی آنکھیں چندھیا گئیں، پاکستان آنے کے بجائے آئی پی ایل کی رونقیں بڑھائیں گے
پی سی بی نے ہوم سیریز شیڈول کی، نیوزی لینڈ کرکٹ نے اپنے کھلاڑیوں کو شرکت کا پابند بنانے کے بجائے بی سی سی آئی سے تعلقات خوشگوار رکھنے کو ترجیح دی
ذیشان مہتاب
منگل 21 مارچ 2023
12:29

(جاری ہے)
یاد رہے کہ بھارتی بورڈ کے اثرورسوخ کی وجہ سے بیشتر بڑی ٹیمیں آئی پی ایل کی ونڈو میں اپنے انٹرنیشنل میچز شیڈول نہیں کرتیں، پاکستانی کرکٹرز پر پڑوسی ملک کی لیگ کے دروازے بند ہیں۔
پی سی بی نے ہوم سیریز شیڈول تو کرلی لیکن نیوزی لینڈ کرکٹ نے اپنے کھلاڑیوں کو شرکت کا پابند بنانے کے بجائے بی سی سی آئی سے تعلقات خوشگوار رکھنے کو ترجیح دی، بڑے سٹارز کے بغیر پاکستان میں مقابلوں پر شائقین ابھی سے مایوسی کا اظہار کررہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بات ہوتی رہی، چند صارفین کی رائے ہے کہ نیوزی لینڈ کی ’’بی‘‘ ٹیم سے میچز کھیلنے کے بجائے بہتر تھا کہ سیریز کسی اور وقت شیڈول کرلی جاتی۔ دوسری جانب پنجاب میں متوقع انتخابات سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر نیوزی لینڈ کرکٹ کی مشاورت سے پی سی بی نے سیریز کے شیڈول میں ردوبدل کردیا۔ پہلے میچز کا آغاز کراچی سے ہونا تھا جہاں نیشنل سٹیڈیم پر 13 سے 19 اپریل تک 4 ٹی ٹونٹی ہوتے،مختصر فارمیٹ کا پانچواں میچ اور 2 ون ڈے 23 سے 28 اپریل تک لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں رکھے گئے تھے، آخری 3 ایک روزہ مقابلے یکم سے 7مئی تک پنڈی میں کرانے کا پلان تھا،اب سیریز کا آغاز لاہور سے ہوگا۔ قذافی سٹیڈیم میں 3 ٹی ٹونٹی میچز 14 ، 15 اور 17 اپریل کو ہوں گے، راولپنڈی میں مختصر فارمیٹ کے 2 مقابلے 20 اور 24 اپریل کو ہونے ہیں، پہلا ون ڈے بھی اسی وینیو پر 26 اپریل کو ہوگا، باقی 4ایک روزہ میچز 30 اپریل ،3، 5 اور 7 مئی کو کراچی میں شیڈول ہیں۔ پی سی بی کے مطابق ون ڈے میچز سے پاکستان ٹیم کو ایشیا کپ اور ورلڈکپ کی تیاریوں کا موقع ملے گا، ٹی ٹونٹی مقابلوں سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول ورلڈکپ 2024ء کیلیے مضبوط اسکواڈ تشکیل دینے میں مدد ملے گی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پشاور زلمی کے مچل اوون کا پی ایس ایل 10 پر آئی پی ایل کو ترجیح دینے کا فیصلہ
-
ارشد ندیم ایشیئن ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے کیلئے پرعزم
-
مصباح الحق کو ایک مرتبہ پھر پاکستانی ٹیم میں اہم عہدہ ملنے کا امکان
-
سنیل گواسکر کا آئی پی ایل میں چیئرلیڈر، ڈی جیز کو نہ بلانے کا مطالبہ
-
آئی پی ایل کے ادھورے میچ میں کون سا کھلاڑی میدان سے ننگے پیر بھاگا؟
-
نامور کرکٹرز کا آئی پی ایل کھیلنے سے انکار، بھارتی کرکٹ بورڈ غیرملکی کھلاڑیوں پر دباؤ ڈالنے لگا
-
ویڈیو‘ خاتون کھلاڑی نے لمبی تھرو پھینک کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
قومی ویمنز ٹی 20 ٹورنامنٹ، اسٹارز اور چیلنجرز نے اپنے میچز جیت لیے
-
شعیب ملک نے مینٹور کی حیثیت سے دوہفتے قبل استعفے کی تصدیق کردی
-
روہت اورکوہلی ورلڈ کپ 2027 نہیں کھیلیں گے، گواسکر نے بتادیا
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی 51ویں سالگرہ 28 مئی کو منائی جائے گی
-
پاک بنگلا دیش ٹی 20 سیریز کے شیڈول میں ردوبدل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.